دیوبند

دیوبند، رام پور منہیاران پولیس نے فرضی پاسپورٹ اور ویزہ تیار کرنے والے گینگ کا کیا پردہ فاش

دیوبند، یکم ؍ فروری (رضوان سلمانی) تھانہ رام پور منہیاران پولیس کو بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے ، پولیس نے فرضی پاسپورٹ اور ویزہ بنانے والے گینگ کا پردہ فاش کیا ہے ۔ چار ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے، جب کہ ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے اور اس کے قبضے سے 12پاسپورٹ اور 7ویزے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ رام پور منہیاران تھانہ کے انسپکٹر کلدیپ سنگھ کے مطابق گزشتہ دیر شام شاہ ویز ساکن پرولی تھانہ دیوبند کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس نے شاہ ویز کے پاس سے 12پاسپورٹ اور 7ویزے برآمد کئے ہیں جس کے بعد افراتفری مچ گئی ، پولیس نے شاہ ویز سے معلومات حاصل کی تو پورے گینگ کا انکشاف ہوا ، پولیس کے مطابق شاہ ویز اپنے ساتھی جاوید ، فروز ساکن پرولی تھانہ دیوبند اور دیگر افراد کے ساتھ مل کر فرضی پاسپورٹ تیارکراکر لوگوں سے موٹی رقم وصول کرتے تھے۔ دہلی میں کام کرنے والے نیپال کے لوگوں کو اپنے جھانسے میں پھنساتے تھے جس کے بعد وہ موٹی رقم لے کر پاسپورٹ اور فرضی ویزہ دیتے تھے۔ پولیس کے مطابق شاہ ویز کے قبضے سے جو 12پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں ان میں سے 11پاسپورٹ نیپال کے رہنے والے افراد کے نام پرہیں، جب کہ ایک پاسپورٹ سہارنپور کے ایک شخص کے نام پرہے۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ شاہ ویز نے پوچھ تاچھ میں بتایا کہ وہ دو افرا دکے ساتھ مل کر فرضی پاسپورٹ اور ویزہ بنانے کا کام کرتا ہے ، اطلاع ملنے پر محکمہ خفیہ کے افسران بھی تھانے پہنچے اور شاہ ویز سے معلومات حاصل کی۔ اس سلسلے میں سی او اروند پنڈیر نے بتایا کہ تحقیق کے بعد ملزم شاہ ویز کو جیل بھیج دیا گیا ہے ۔ وہیں تھانہ انچارج نے بتایاکہ اس کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش کی جارہی ہے ، انہیں بھی جلد ہی گرفتارکرکے جیل بھیج دیا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close