دیوبند

دارالعلوم وقف دیوبند کے زیر اہتمام جامعہ طبیہ دیوبند میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد

دیوبند، 12؍ دسمبر (رضوان سلمانی) بدلے موسم اور اس میں آئی شدت کی بناء پر پھیل رہے مختلف امراض کے تناظر میں آج دارالعلوم وقف دیوبند کے زیر اہتمام جامعہ طبیہ دیوبند میں ایک مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں ماہر وتجربہ کار ڈاکٹروں نے ڈینگو ،ملیریا ، ٹائفائڈجیسے مہلک امراض کی تشخیص کرکے علاج تجویز کیا اور ان مریضوں کو مفت ادویات کے ساتھ مفت بلڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا، طبی کیمپ کا آغاز دارالعلوم وقف دیوبند کے مہتمم مولانا محمد سفیان قاسمی کے افتتاحی خطاب اور دعاء کے ذریعہ کیا گیا ، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ علاقہ میں پھیل رہے مہلک امراض کے اثرات دراصل انسانوں کے فاسد ومذموم اعمال اور کثرت گناہ کا آئینہ دار ہیں جو بسا اوقات وبائی امراض کی شکل اختیار کرلیتے ہیں ،خود احادیث میں بھی اس کی صراحت موجود ہے کہ جہاں گناہ کا صدور زیادہ ہوتیا ہے وہاں وبائی امراض جنم لے لیتے ہیں ،اس وقت ہمارے لئے سب سے اہم چیز یہ ہے کہ ہم اپنے گناہوںپر نادم وتائب ہوں اور حق تعالیٰ کی بارگاہ میں اپنے گناہوں سے معافی کے خواستگار ہوں، بیماروں کی صحت وشفاء اور وبائی امراض سے پوری قوم کے تحفظ کیلئے دعائوں کا اہتمام کریں، اور ساتھ ہی اسلام کے نظام طہارت ونظافت کو اپنی اجتماعی وانفرادی زندگیوں میںعملی طور پر لائیں ، انہوں نے کہا کہ دارالعلوم وقف دیوبند کا مقصد اولین تعلیم اور تعلیمی ترجیحات ہے، لیکن ساتھ ہی احوال زمانہ کے پس منظر میں ادارہ خدمت خلق کیلئے بھی پیش قدمیاں کرتا ہے ، امراض کی کثرت اور شدت عوام کیلئے اور خصوصاً طلبہ کے لئے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوتے ہیں ، عوام اور طلباء کی ان دشواریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے خدمت خلق کی نیت سے دارالعلوم وقف دیوبند کے زیر اہتمام جامعہ طبیہ کے تعاون سے اس مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا جارہا ہے ، حق تعالیٰ اس خدمت کو قبول فرمائے اور اس کے مفید ونافع ثمرات ظاہر فرمائے ۔ اس موقع پر جامعہ طبیہ دیوبند کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر انور سعید نے کہا کہ موسم کی شدت کی بناء پر پھیل رہے امراض سے متاثر افراد کی امداد اور علاج و معالجہ کے لئے ان کا تعاون اسلام کی اخلاقی تعلیمات کا ایک اہم حصہ ہے اور اس طرح کے مفت طبی کیمپ کے ذریعے انہیں سہولیات فراہم کرنا ایک اہم خدمت ہے۔انہوںنے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد کے لئے ذمہ دارانِ دارالعلوم وقف دیوبند اور کیمپ میں خدمات انجام دے رہی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے جن کی باہمی معاونت سے اس اہم فریضہ کو انجام دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس موقع پرمذکورہ مفت طبی کیمپ سے طلبہ دارالعلوم وقف دیوبند کے علاوہ دیگر ادارہ کے طلبہ اور شہر واطراف شہر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں استفادہ کیا، جنکی جانچ ،بلڈ ٹیسٹ کے علاوہ دوائیاں بھی فراہم کی گئیں، کیمپ کا انعقاد جامعہ طبیہ دیوبندکے تعاون سے ہوا،اس کیمپ میں جامعہ طبیہ دیوبند کے ماہر وتجربہ کار ڈاکٹر س کی ٹیم نے مریضوں کا طبی معائنہ کیا ، حضرت مہتمم صاحب مدظلہ نے جامعہ طبیہ کی اس معاونت پر ان کا شکریہ ادا کیا، خصوصا ڈاکٹر انور سعید، ڈاکٹر اختر سعید اور ڈاکٹر احتشام کی خدمات کو سراہا۔ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر عمائدین شہر موجود رہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close