گولڈن جم کے افتتاح کے موقع پر حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ وزرش صحت کے لئے بہت ضروری ہے

دیوبند ؍27جنوری (رضوان سلمانی) گولڈن جم کا افتتاح ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے فیتا کاٹ کر کیا ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ آج کے اس تنائو بھرے دور میں ورزش کرنا بہت ضروری ہے۔ کیو ںکہ موجودہ دور میں لوگوں نے اس طرف سے اپنی توجہ ہٹالی ہے، اسی لئے لوگوں کے اندر بیماریوں نے جنم لے لیا ہے، اگر انسان کچھ وقت ورزش کے لئے نکالے تو وہ صحت مند رہ سکتا ہے اور بیماریاں دور ہوتی ہیں۔ ورزش توانائی کے لئے بہت مفید ہے،بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ ورزش کی طرف بھی توجہ دینی چاہئے۔انہوں نے نوجوان کو بتایاکہ کھیلوں میں اسلئے نوجوانوں کو بری عادتوںکو ترک کرکے اپنی صحت کو بہتر بنانا چاہئے اورکھیل کے میدان میں اپنی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا چاہئے۔ اس موقع پر جمال انصاری، سید حارث، نعمان قریشی، مفتی محمود، اسعد انصاری، ماسٹر فیاض، دلشاد ٹھیکیدار، اسلم مکھیا، کلیم چودھری، سک