دیوبند

دیوبند : سماج وادی پارٹی لیڈران نے ٹریکٹر ریلی نکال کر زرعی قوانین واپس لینے کا کیا مطالبہ

دیوبند ؍27جنوری (رضوان سلمانی) مرکز کی مودی حکومت کی جانب سے نافذ کئے گئے زرعی قوانین کے خلاف سماجوادی پارٹی سمیت مختلف کسان تنظیموں نے ٹریکٹر ریلی نکال کر اپنی مخالفت درج کرائی ۔اور ایک میمورنڈم وزیر اعظم کو بھیج کر زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔تفصیل کے مطابق ہندوستان کے 72ویں یوم جمہور کے موقع پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی اپیل پر سماجوادی پارٹی کی جانب سے زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی نکالی گئی ۔سماجوادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری ردر سین کی ہدایت پر اسمبلی حلقہ کے انچارج کارتکیہ رانا کی قیادت میں ہائی وے پر ایک زبردست ریلی نکالی گئی اور تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے او رایم ایس پی پر قانون و ضع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔اس موقع پر نریندر پنوار ،سشیل پردھان ،موہن رانا ،پنٹو چیئر مین ،پردیپ چودھری ،شیوم سنگھ ،ببل تیاگی وغیرہ موجود رہے ۔اس کے علاوہ دیوبند اسمبلی حلقہ کے سابق ایم ایل اے معاویہ علی کے بیٹے حیدر علی کی قیادت میں سماجوادی پارٹی کے اراکین نے عید گاہ دیوبند سے ایس ڈی ایم کورٹ تک ایک ٹریکٹر ریلی نکالی ۔اس ریلی میں خاص طور پر اکرم گوڑ ،اسرائیل گوڑ ،لالا پردھان ،کلیم قریشی اور غیور تیاگی وغیرہ خاص طور پر شریک رہے ۔اس کے علاوہ گنا سمیتی کے سابق چیئر مین چودھری پروندر سنگھ ،لقمان تیاگی اور دلشاد گوڑ کی مشترکے قیادت میں بھی ٹریکٹر ریلی نکال کر زرعی قوانین کوواپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ۔مذکورہ ریلیوں کے علاوہ کسان یونین کے کارکنان نے چودھری وریندر سنگھ گوجر کی قیادت میں لکھنوتہ چوراہے سے دیوبند تک ٹریکٹر ریلی نکالی اور ایس ڈی ایم راکیش کمار سنگھ کو وزیر اعظم کے نام ایک میمورنڈم دے کر تینوں زرعی قوانین کو واپس لینے اور ایم ایس پی پر نیا قانون بنانے کا مطالبہ کیا ۔پچھم پردیش مکتی مورچہ کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کی قیادت میں بھی بڑی تعداد میں کسانو ںنے ٹریکٹر ریلی نکا ل کر زرعی قوانین کو واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔مذکورہ ریلیوں میں حافظ مرتضی تیاگی ،واجد علی ،راجیندر چودھری ،ڈاکٹر ارشد ،ارجن سنگھ ،وکرم سنگھ ،راج پال سنگھ ،مانگے رام ،جودھ سنگھ ،انکور ،نریندر پنوار ،ڈاکٹر اجیت سنگھ ،شمشاد چودھری ،منور چودھری ،مرشد چودھری ،ستیش پردھان ،موسی چودھری اور صدام قریشی وغیرہ شریک رہے ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close