دیوبند

دیوبند، راشٹریہ لوک دل نے زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعہ نکالی ریلی

دیوبند، 25؍ جنوری (رضوان سلمانی) آج راشٹریہ لوک دل کے ذریعہ زرعی قوانین کے خلاف ٹریکٹر ریلی نکالی گئی اور حکومت سے تینوں زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ کیا ۔ یہ ریلی گاندھی پارک سے کلکٹریٹ تک نکالی گئی ، اس دوران راشٹریہ لوک دل کے عہدیداران کے ذریعہ صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم بھی سونپا گیا ، گزشتہ دو مہینے سے کسان دہلی بارڈر پر زرعی قوانین واپس لینے کے لئے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں تووہیں مختلف سیاسی جماعتیں بھی اپنی سیاست گرم کرنے کے لئے کسانوں کو اپنی حمایت دے رہی ہیں اور برابر ان کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے قانونوں کو واپس لینے کا مطالبہ کررہی ہے۔ اسی کے تحت آج راشٹریہ لوک دل کے کارکنان نے سہارنپو رمیں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ راشٹریہ لوک دل کے کارکنان گاندھی پارک میں جمع ہوئے اور وہاں سے ٹریکٹر ٹرالی کے ذریعہ کلکٹریٹ احاطے پہنچے ، اس دوران پارٹی کے کارکنان نے صدر جمہوریہ کے نام ضلع مجسٹریٹ کے ذریعہ سے ایک میمورنڈم ارسال کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ مرکزی حکومت جلد سے جلد ان قانونوں کو واپس لے ورنہ راشٹریہ لوک دل بھی کسانوں کی حمایت کے لئے دہلی کے لئے کوچ کرے گا ۔ میمورنڈم میں مطالبہ کیا گیا کہ اس قانون کو پورے طریقے سے واپس لیا جائے اور جب تک یہ قوانین واپس نہیں ہوںگے تو یہ لڑائی جاری رہے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close