دیوبند

دیوبند کے عصری تعلیمی اداروں میں نیشنل ووٹرس ڈے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا

مقامی افسران نے نیشنل ووٹرس ڈے میں شریک ہوکر اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کو حلف دلایا

دیوبند، 25؍ جنوری (رضوان سلمانی) نیشنل ووٹرس ڈے کے موقع پر دیوبند کے عصری تعلیمی اداروں میں پروگرام منعقد کئے گئے ۔اور ووٹرس ڈے نہایت جوش اور ولولہ کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر تعلیمی اداروں مختلف پروگرام منعقد کئے گئے اور شہر میں ریلی نکال کر لوگوں کو ووٹ کا استعمال کرنے کے لئے بیدار کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق پیر کے روز شہر کے قدیم عصری تعلیمی ادارہ اسلامیہ انٹر کالج میں نیشنل ووٹرس ڈے کا انعقاد کیا گیا اور اساتذہ و طلبہ و طالبات کو حق رائے دہی کے لئے حلف دلایا گیا ۔اس دوران اسکول کے منیجر رضوان الحق ایڈوکیٹ اور پرنسپل ارشد زماں نے حق رائے دہی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرکے اپنے علاقہ کے لئے مخلص اور ایماندار نمائندہ کو منتخب کرنے کا پیغام دیا ۔او راپیل کی کہ ہر ایک ووٹر مخلص اور ایماندار نمائندہ کا انتخاب کرکے اس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں ۔اس موقع پر ادارہ کے منیجر ،پرنسپل ،میونسپل بورڈ کے نمائندوں او ردیگر اساتذہ کی موجودگی میں اسلامیہ انٹر کالج کے تمام اساتذہ نے جمہوریت میں مکمل یقین کا اظہار کرتے ہوئے ملک کے وقار اور عظمت کو برقرارر کھنے نیز بے خوف ہو کر حق رائے دہی کا استعمال کرنے کا عہد لیا ۔اساتذہ کے علاوہ طلبہ و طالبات کو بھی حق رائے دہی کے استعمال سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔اس موقع پر ادارہ کے پرنسپل ارشد زماں نے کہا کہ جمہوری ملک میں انتخابات ایسا ذریعہ ہیں ،جس کے ذریعہ ہم اپنے من پسند نمائندوں کو منتخب کرکے ریاستی اسمبلیوں اور مرکز میں بھیج سکتے ہیں ۔اسی عمل کے ذریعہ ملک کی ترقی کی راہیں کھلتی ہیں ۔اس موقع پر ادارہ کے منیجر رضوان الحق ایڈ وکیٹ ،پرنسپل ارشد زماں ،سینئر ٹیچر ظہیر الدین و دیگر اساتذہ کے علاوہ میونسپل بورڈ کے نمائندہ محمد طارق اور سید وجاہت شاہ وغیرہ موجود رہے ۔اس کے علاوہ دون ویلی اسکول میں بھی نیشنل ووٹرس ڈے منا یا گیا ،اور ریلی نکالی گئی ۔پروگرام کے دوران دیوبند کے ایس ڈی ایم راکیش کمار اور سرکل آفیسر رجنیش اپادھیائے نے ادارہ کے اسٹاف طلبہ و طالبات کو حلف دلایا اور ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔اس موقع پر تحیصلدار ہرش چاولہ ،ادارہ کے چیئر مین راج کشور گپتا ،پرنسپل سیما شرما اور ایڈمنسٹریٹر انورادھ سنگھل وغیرہ موجود رہے ۔شہر کے دیگر تعلیمی اداروں میپلس اکیڈمی ،سرودیگیان پبلک اسکول میں بھی نیشنل ووٹرس ڈے کا انعقاد کیا گیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close