دیوبند

دیوبند، اترپردیش جن کلیان منچ ایس ڈی ایم دیوبند کو اعزاز سے نوازا

دیوبند، 21؍ جنوری (رضوان سلمانی) اسٹیٹ ہائیوے پر کئی مقامات پر ٹوٹی و خستہ حال سڑک ایس ڈی ایم کی ہدایت پر ہائیوے تعمیراتی کمپنی کے ذریعہ درست کرائی گئی، مسئلہ کا حل کرانے کے لئے سماجی تنظیم اترپردیش جن کلیان منچ کی جانب سے ایس ڈی ایم کی گلپوشی کرکے شکریہ اداکیاگیا ۔ریاستی شاہراہ پر واقع آبادی والے علاقے میں متعدد مقامات پر سڑک ٹوٹی ہوئی تھی۔اترپردیش جن کلیان منچ نے مذکورہ مسئلہ سے ایس ڈی ایم کو آگاہ کر کے ازالہ کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ سڑک کاجائزہ لیکر ایس ڈی ایم راکیش کمار نے ہائیوے تعمیراتی کمپنی کے افسران کو بلاکر ٹوٹی ہوئی سڑک کی تعمیر کرانے کی ہدایت دی ،جس کے بعد پٹرول پمپ کے سامنے ٹوٹی سڑک کے علاوہ کمپنی نے کئی مقامات پر خستہ حال سڑک کی مرمت کرائی۔ ایس ڈی ایم دیوبند نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ایپ کو کمپنی کے افسران کو بلاکر ٹوٹی ہوئی سڑک کو دوبارہ سے تعمیر کرانے کے لئے کہا تھا مطالبہ کیا کہ باقی جو سڑک میں کمیاں رہ گئی ہیں ان کو بھی جلد سے جلد درست کرایا جائے۔ ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار نے منچ کے عہدیداران اور کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ جلد سے جلد اس کام کو بھی پورا کرادیا جائے گا۔آج منچ کے ریاستی صدر چودھری اومپال سنگھ سمیت کارکنان کے ساتھ ایس ڈی ایم کے دفتر پہنچ کر ان کو شال اڑھاکر ان کااستقبال کیااور شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر بی پی سنگھ ، ریکھا ، وجے بجاج ، راج پال جاٹوا ، ہتو لال ، آزاد سنگھ ، رام کلا سینی ، حاجی حنیف ، انگریش پنوار ، واجد علی وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close