دیوبند

دیوبند، ’’پردھان منتری آواس یوجنا‘‘ کے تحت وزیر اعظم نے سہارنپور کی خاتون سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کی گفتگو

دیوبند، 20؍ جنوری (رضوان سلما نی) ’’پردھان منتری آواس یوجنا‘‘ کے تحت وزیر اعظم ہند نے اترپردیش کے پانچ اضلاع کے ان افراد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ گفتگو کی جو اس اسکیم کا فائدہ حاصل کرچکے ہیں ۔ کانفرنس میں سہارنپور ضلع کی ایک خاتون سے بھی گفتگو کی اور ان سے انہو ںنے اس اسکیم کے سلسلے میں معلومات حاصل کی۔ تفصیل کے مطابق ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کے پانچ اضلاع سے مذکورہ اسکیم کے تحت فائدہ حاصل کرنے والے افراد سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ سے گفتگو کی ۔ واضح ہو کہ ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی نے عہد کیا ہوا ہے کہ ملک کا کوئی بھی شخص بغیر گھر کے نہ رہے اس کے لئے پردھان منتری آواس یوجنا چلائی گئی تھی جس کے تحت اترپردیش میں ابھی تک 6لاکھ سے زائد افراد کو پردھان منتری آواس یوجنا کا فائدہ مل چکا ہے ، جن کے مکانات بن کر تیار ہوچکے ہیں۔ یہ اسکیم صحیح طریقے سے چل رہی ہے یا نہیں اس کو لے کر آج وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے اترپردیش کے پانچ اضلاع سہارنپور، لکھیم پور کھیری ، چترکٹ ، وارانسی اور ایودھیا کی نشاندہی کی ۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اس اسکیم کے بارے میں ان لوگوں سے دریافت کیا کہ حکومت کی جانب سے چلائی جارہی مختلف اسکیموں سے ان کو فائدہ مل رہا ہے یا نہیں، اس ویڈیو کانفرنس میں سہارنپو رکے بلیا کھیڑی بلاک کے گائوں چنہٹی گاڑا کی رہنے والی خاتون بالا دیوی سے بھی گفتگو کی۔ اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بالا دیوی سے گفتگو کی اور اس خاتون نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ان کو سبھی سرکاری اسکیموں کا اچھے طریقے سے فائدہ مل رہا ہے اور کسی بھی طرح افسران کی جانب سے کوئی رشوت نہیں مانگی گئی ہے۔ اس اسکیم کے تحت تعمیر ہونے والے اس کے مکان کا پیسہ سیدھے اس کے اکائونٹ میں پہنچا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بالا دیوی سے گائوں کے نظام کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہوئے گائوں میں پانی ، بجلی اور سڑکوں کے نظام کے بارے میں معلوم کیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close