دیوبند

کہرے کے ساتھ ہی ٹھنڈ میں مسلسل اضافہ : ضلع میں درجہ حرارت میں مسلسل گراوٹ ،سردی میںمزید اضافے کا امکان

دیوبند،9؍دسمبر(رضوان سلمانی) ٹھنڈ میں روز بروز اضافہ ہورہاہے، آج بھی صبح سے ہی زبردست کہرا چھایا رہااور سورج دیر سے نکلا،ضلع کا درجہ حرارت کم سے کم دس ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 24؍ڈگری سیلسیس رہا،آج صبح سے ہی موسم میں اپنے تیور دکھانا شروع کردیئے تھے،صبح کے وقت کہرا چھایا ہواتھا،ہائیوے پر کہرے کے اثرات زیادہ دیکھے گئے ،کہرے کے سبب گاڑیوں کی رفتار کم رہی اور ڈرائیور وں کو گاڑیوں کی لائٹیں جلانا پڑ رہی تھی، تقریباً دس بجے کہرے کاکم ہونا شروع ہوااور سورج نکلا،دھوپ نکلنے کے بعد لوگوں نے کچھ راحت محسوس کی لیکن کچھ دیر بعد ہی ٹھنڈی ہوائیں چلنا شروع ہوگئی تھی، جس سے دھوپ کا کوئی خاص اثر نظر نہیں آیا۔ دوپہر کو ٹھنڈی ہواؤں کے سبب دھوپ بے اثر ثابت ہورہی تھی،چار بجے کے بعد موسم میں پھر ٹھنڈا ہونا شروع ہوگیا تھا او ر شام ہوتے ہوتے ٹھنڈ میں اضافہ ہوتا چلاگیا۔صبح اور رات کے وقت سردی زیادہ اثر دکھارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے کچھ روز میں زبردست کہرے چھائے رہنے کے آثار ہیں اوردرجہ حرارت میں بھی کمی واقع ہوگی،جس کے سبب ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہونے کے امکان ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close