دیوبند

دیوبند،گاؤں کے ایگ گروپ کی نقل مکانی کی کوشش،دوسرے فریق نے الزامات کو بتایا بے بنیاد : سیاسی رنجش کے تحت گاؤں راجوپور میں کشیدگی

دیوبند،9؍دسمبر(رضوان سلمانی) دیوبند کوتوالی علاقہ کے گاؤں راجوپور میںایک خاندان نے گاؤں کے ایک گروپ پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے نقل مکانی کی دھمکی دی ،اتنا ہی انہوںنے اپنی دیوار پر ’مکان بکاؤ ہے اور مجبور ہوکر نقل مکانی کررہے ہیں ‘دیوار پر لکھوا دیا،حالانکہ پولیس فریقین کی آپسی رنجش بتاتے ہوئے گرام پنچایت کے الیکشن سے جوڑ رہی ہے۔ تفصیل کے مطابق آج گاؤں راجوپور کے رہنے والے نسیم ولد مناّ اور حنیف کے اہل خانہ نے اپنے گھر کی دیوار پر ایک شخص پر دہشت پھیلانے کاالزام عائد کرتے ہوئے تحریر کرایا کہ ’یہ مکان بکاؤ ہے اور وہ نقل مکانی کررہے ہیں‘دیوارکے اوپر نقل مکانی کی اطلاع لکھے جاتے ہی آس پڑوس کے لوگ جمع ہوگئے اور نقل مکانی کی دھمکی دینے والے اہل خانہ کو سمجھا بجھا کر ان کا سامان گھر میں رکھوایا ،اس واقعہ کی اطلاع پر تھانہ انچارج اشوک کمار سولنکی نے بتایاکہ یہ معاملہ رنجش کا لگ رہاہے، دو روز قبل دونوں گروپوںکے درمیان کسی بات کولیکر جھگڑا ہوا تھا،جس میں دونوں گروپوں کا میڈیکل کرا دیاگیا تھا، لیکن کسی بھی گروپ کی جانب سے میڈیکل کے بعد بھی کارروائی کے لئے کوئی تحریر نہیں دی گئی ،تھانہ انچارج نے بتایاکہ نقل مکانی کے واقعہ کے تحقیق کراکر قصواروں کے خلاف سخت کارروائی کی عمل میں لائی جائے گی۔ اس سلسلہ میں دیوبند کے سرکل آفیسر رجنیش کمال اپادھیائے سے نے بتایا کہ انہیں ایک تحریر موصول ہوئی ہے ،جس میں ایک شخص پر لوگوں کو خوف زدہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔سی او نے کہا کہ کسی بھی شخص کو اس طرح کی حرکات کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،اور نہ ہی کسی کو پریشان ہونے دیا جائے گا۔انہوںنے بتایا کہ نجم نامی شخص کے خلاف جانچ شروع کرا دی گئی ہے ،جانچ رپورٹ آنے کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ سرکل آفیسر رجنیش کمار نے بتایا کہ راجو پور کے باشندوں نسیم احمد اور محمد حنیف نے پولیس کو دی گئی شکایتی تحریر میں کہا ہے کہ آئندہ ہونے والے پنچایتی الیکشن میں پردھان کے عہدے کا ایک امید وار مسلسل ان کا استحصال کررہا ہے ۔سی او کا کہنا ہے کہ مذکورہ تحریر کی بنیاد پر جانچ شروع کرادی گئی ہے ،اور متاثرہ افراد کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ گائوں میں کسی شخص کو پریشان نہیں ہونے دیا جائے گا۔ادھر اس سلسلہ میں دوسرے فریق کی جانب سے منعقد میٹنگ میں کہاگیاہے کہ سیاسی رنجش کے تحت ان کے اوپر جھوٹے الزمات عائد کئے جارہے ہیں،میٹنگ میں دلت سماج کے کلّو نے کہاکہ نجم کی مقبولیت کے سبب ان کے خلاف سازشیںکی جارہی ہیں،انہوں نے کہاکہ نجم گاؤںکے سبھی لوگ کے کام آتے ہیں۔ نجم نے بھی کہاکہ سیاسی رنجش کے تحت اور گاؤں میں بڑھتی ان کی مقبولیت کے سبب ان کے خلاف سازش کی جارہی ہے ،انہوں نے کہاکہ انہوں نے کسی کو بھی گاؤں سے نقل مکانی کے لئے مجبور نہیں کیا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close