دیوبند

آڑھی ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان فاروقی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے

دیوبند 8؍دسمبر (رضوان سلمانی) فروٹ منڈی آڑھی ایسوسی ایشن کے صدر سلیمان فاروقی نے کہا کہ اتحاد میں ہی طاقت ہوتی ہے آڑھتیوں کو بھی آپسی جھگڑے دور کرکے اتحاد سے ہی اپنے حق کی آواز بلند کرنی چاہئے ،تفصیل کے مطابق سہارنپور مظفر نگر جی ٹی روڑ پر واقع منڈی سمیتی میںواقع منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سلیمان فاروقی نے کہا کہ اس سے قبل منڈی سمیتی میں تعینات افسران کے ذریعہ آڑھتیوں کو آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی لیکن آپسی سوجھ بوجھ اور تال میل کے سبب آڑھتیوں کا اتحاد کامیاب رہا اور مذکورہ افسران کو منھ کی کھانی پڑی تھی انہوں نے کہا کہ منڈی میں سکریٹری کے عہدے پر تقرر ہونے والے نئے افسر کا آڑھتیوں کی جانب سے زبردست استقبال کیا جائے گا،عبدالواحد قریشی،ملا فرقان،دلجیت سنگھ ،اور سبھاش ہورا نے کہا کہ تجارت میں آنے والی پریشانیوں کا ہمیں متحد ہوکر حل نکالنا چاہئے اس دوران آڑھتیوں نے کہا کہ افسران کی جانب سے کئے جانے والا استحصال کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کوئی آفیسر تاجروں کا استحصال کرے گا تو اتحاد کے ساتھ اس کے خلاف لڑائی لڑی جائے گی ،میٹنگ کی صدارت سلیمان فاروقی نے کی اور نظامت عبدالواحد قریشی نے انجام دی اس موقع پر فاضل،نوشاد،چھوٹا،راجو،سلیم،تسلیم،افضال،مظاہر،ستپال،کلیم،قادر،نفیس،زاہد،نعمان،ایوب،رضوان،عدنان وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close