دیوبند

دیوبند، ایم ایل سی کے انتخاب کی وجہ سے یوم تحصیل رہا سونا ، افسران کرتے رہے فریادیوں کا انتظار

دیوبند، یکم؍ دسمبر (رضوان سلمانی) ایم ایل سی کے انتخاب کی وجہ سے اس مرتبہ یوم تحصیل سونا رہا ، افسران فریادیوں کا انتظار کرتے رہے، دوپہر 2بجے تک صرف 10شکایتیں ہی درج ہوپائیں۔ تفصیل کے مطابق آج ایم ایل سی کے انتخاب کی ووٹنگ کے سبب ’’سمپورن سمادھان دیوس‘‘ میں فریادی بہت کم تعداد میں پہنچے ۔ دوپہر 2بجے تک صرف 10لوگوں نے اپنی شکایات درج کرائیں ، لیکن ان میں سے بھی کسی ایک شکایت کا موقع پر حل نہیں ہوسکا۔ جی ٹی روڈ پر واقع بلاک دفتر پر منعقدہ یوم تحصیل کے موقع پر تحصیل دار راکیش کمار کی قیادت میں منعقدہ سمپورن سمادھان دیوس میں محکمہ سپلائی تھانہ نگرپالیکا اور تحصیل سے متعلق صرف 10شکایتیں درج کرائی گئیں،لیکن ان میں سے بھی کسی شکایت کا موقع پر حل نہیں ہوسکا۔ صبح 10 بجے سے شروع ہوئے سمادھان دیوس میں زیادہ وقت تک افسران فریادیوں کے آنے کا انتظار ہی کرتے رہے۔ عالم یہ تھا کہ دوپہر 12بجے تک بھی کوئی فریادی اپنی شکایت لے کر بلاک دفتر میں نہیں پہنچا، اتنا ہی نہیں متعلقہ محکموں کے افسران اور ملازمین کے بیٹھنے کے لئے لگی کرسیاں بھی زیادہ تر خالی ہی پڑی نظر آئیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close