دیوبند

دیوبند، گریجویٹ ایم ایل سی کے انتخاب آج ئ پولنگ پارٹیاں پولنگ سینٹروں کے لئے روانہ

دیوبند، 30؍ نومبر (رضوان سلمانی) گریجویٹ ایم ایل سی کے انتخاب کی تیاریوں کو لے کر آج پولنگ پارٹیوں کو روانہ کیا گیا ، کل یعنی آج ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ایم ایل سی انتخاب کے لئے ضلع میں 15ووٹنگ مراکز پر ووٹ صبح 8بجے سے لے کر شام 5بجے تک ڈالے جائیں گے ۔ ضلع سہارنپور میں تحصیل اور بلاک سطح پر ، کالجوں میں بوتھ بنائے گئے ہیں، تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے سہارنپور دہلی روڈ پر واقع رینبو اسکول میں ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ، ایس ایس پی ڈاکٹر ایس چننپا اور دیگر افسران کی نگرانی میں مذکورہ اسکول سے ووٹنگ کرانے والے ملازمین کو بستے تقسیم کئے گئے ۔ تفصیل کے مطابق آج ہونے والے ایم ایل سی کے انتخابات کی سبھی تیاریاں انتظامیہ کی جانب سے پوری کرلی گئی ہیں اور اب پولنگ پارٹیاں اپنے اپنے بستے لے کر پولنگ بوتھوں کے لئے ہوچکی ہیں۔ واضح ہو کہ سہارنپور ضلع میں 15ووٹنگ مراکز بنائے گئے ہیں ، جب کہ 92بوتھ تیار کئے گئے ہیں ۔ ووٹنگ صبح 8بجے سے شام 5بجے تک کی جائے گی ۔ پانچ بجے کے بعد کسی بھی ووٹر کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی ، ساتھ ہی کووڈ 19کے چلتے ووٹنگ مراکز پر سرکار کی جانب سے جاری کی گئی گائڈ لائن پر عمل کرایا جائے گا اور ووٹر کی اسکیننگ اور ماسک لگانا بھی ضروری ہوگا ۔ اگر کرونا پوزیٹیو کوئی شخص اپنے ووٹ کا استعمال کرنا چاہتا ہے تو آخری ایک گھنٹے کے اندر اس کے ووٹ کا استعمال کرایا جائے گا اور اسے ایمبولینس کے ذریعہ پی پی کٹ پہناکر بوتھ پر لایا جائے گا، اسی کے ساتھ سیکورٹی کے پیش نظر علاقائی پولیس کے ساتھ پی اے سی اور ایک مجسٹریٹ پولنگ بوتھ پر موجود رہیں گے۔ اس سلسلہ میں ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ ضلع انتظامیہ نے ایم ایل سی کے انتخاب کو لے کر اپنی پوری تیاری کرلی ہے ، آج پولنگ پارٹیاں اپنا اپنا سامان لے کر پولنگ بوتھوں کے لئے روانہ ہوچکی ہیں اور ساتھ ہی کرونا کے چلتے گائڈ لائن کے اصولوں پر خاص توجہ دی جائے گی اور سیکورٹی کے پیش نظر علاقائی پولیس کے ساتھ پی اے سی کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس پورے انتخاب کو آزادانہ اور منصفانہ طریقے پر اختتام پذیر کرایاجائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close