دیوبند

یوپی بورڈ امتحانات کی تیاریاں شروع ، پانچ دسمبر تک بورڈ ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنی ہوگی تفصیل

دیوبند، 28؍ نومبر (رضوان سلمانی) یوپی بورڈ امتحانات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ، ہائی اسکول انٹرمیڈیٹ امتحانات کے لئے امتحان مراکز کا تعین آن لائن کیا جائے گا اوراس کے لئے اسکولوں کے پرنسپلوں کو پانچ دسمبر تک اسکولوں کے اعداد وشمار بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنے ہوںگے۔ 2021میں ہونے والے یوپی بورڈ امتحانات کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں ۔ یوپی بورڈ نے امتحان مراکز کے تعین کی گائڈ لائن جاری کردی ہیں ، امتحان مراکز پر کرونا کی روک تھام اور سوشل ڈسٹینسنگ پر خاص توجہ رکھی جائے گی ۔ امتحان مراکز میں دو شفٹوں میں کم سے کم 150اور زیادہ سے زیادہ 800سے زائد طلبہ وطالبات امتحان دے سکیں گے۔ سوشل ڈسٹینسنگ کے لئے ہر طالب علم کو ایک کلاس میں 36ورگ فٹ کی جگہ دینی ہوگی ۔ یوپی بورڈ امتحان مراکز کے تعین کی گائڈ لائن جاری ہوتے ہی ضلع انسپکٹر آف اسکول نے سبھی سرکاری وغیرسرکاری ہائی اسکول اور انٹر کالج کے پرنسپلوںکو احکامات دیئے ہیں کہ وہ اسکول کے اعدادو شمار بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کریں ۔ انہیں 5دسمبر تک ہر حال میں اسکول کی تفصیلات بھیجنی ہوںگی۔ پرنسپلوں نے ویب سائٹ پر اسکول کی تفصیل اپلوڈ نہیں کی تو وہ بذات خود ذمہ دار ہوںگے ۔ دوسری جانب انسپکٹر آف اسکول ڈاکٹر ارون کمار دوبے نے کہا کہ یوپی بورڈ امتحان مراکز کے تعین کے لئے گائڈ لائن جاری ہوگئی ہے، آن لائن اسکول مراکز بنیں گے ۔ 5دسمبر تک اسکول پرنسپلوں کو اعدادو دشمار کی تفصیل بورڈ کی ویب سائٹ پر اپلوڈ کرنی ہوگی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close