دیوبند

دیوبند، ایم ایل سی انتخابات کو لے کر انتظامیہ کی جانب سے تیاریاں مکمل : ضلع مجسٹریٹ

دیوبند، 28؍ نومبر (رضوان سلمانی) گریجویٹ ایم ایل سی کے انتخابات کو لے کر انتظامیہ نے اپنی پوری تیاری کرلی ہے ، کہیں پر کوئی گڑبڑی نہ ہو اس کے لئے پورا پلان تیار کرلیا گیا ہے۔ ہر سرگرمی پر نظر رکھنے کے لئے زونل اور سیکٹر مجسٹریٹ کی تعیناتی کردی گئی ہے، ٹیچر اور گریجویٹ ایم ایل سی انتخاب کی ووٹنگ یکم؍ دسمبر کو ہوگی اور گنتی 3دسمبر کو کی جائے گی۔ انتخاب کی تیاریوں کو آخری روپ دیا جارہا ہے ، جب کہ سیاسی جماعتوں نے بھی اس انتخاب کو لے کر اپنی پوری طاقت جھونک رکھی ہے ۔ ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ یکم؍ دسمبر کو ووٹنگ کی جائے گی ۔ انتخاب کو آزادانہ اور منصفانہ طریقے پر اختتام پذیر کرانے کے لئے 6زونل مجسٹریٹ اور 15سیکٹر مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں ، وہیں 15ہی اسٹیٹک مجسٹریٹ تعینات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے انتخاب کے کاموںمیں لگے سبھی ملازمین سے الیکشن کمیشن کی گائڈ لائن کے مطابق انتخاب اختتام پذیر کرانے کے احکامات دیئے۔ انہو ںنے کہا کہ ووٹنگ کے وقت کسی بھی طرح کی پریشانی پیدا نہ ہو اس کے لئے الیکشن کمیشن کی جانب سے دی گئی بک لیٹ اور ٹریننگ وغیرہ کو اچھی طرح سمجھ لیں ۔ اس میں سیکٹر مجسٹریٹ، زونل مجسٹریٹ اور دیگر ملازمین کا اہم کردار ہے ۔ سیکٹر مجسٹریٹ ووٹنگ مراکز پر پانی ، رینمپ ، بیت الخلا، روشنی ، بجلی وغیرہ کے نظم کی معلومات حاصل کرلیں۔ ووٹنگ مراکز اسکولوں میں بنائے گئے ہیں ۔ ایسے میں کہیں پر کوئی بدنظمی نہ ہو اس پر خاص توجہ رکھنے کو کہا گیا ہے اور ساتھ ہی اسکول انتظامیہ کو بھی تیاریوں میں تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ضلع مجسٹریٹ نے بتایا کہ انتخاب کے لئے سبھی انتظامات پورے کرلئے گئے ہیں ، ووٹنگ کرانے میں کہیں کسی کو کوئی دقت نہ آئے اس کے لئے سبھی کو احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔ سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات رہیں گے، کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ انتخاب میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کرے گا اس کے ساتھ سختی سے پیش آیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد انتخاب کو پرامن طریقے سے اختتام پذیر کرانا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close