دیوبند، مطالبات کو لے کر ڈاک ملازمین نے کی ہڑتال

دیوبند، 27؍ نومبر (رضوان سلمانی) اکھل بھارتیہ گرامین ڈاک سیوک سنگھ کے بینر تلے دیہی ڈاک کارکنوں نے مختلف مطالبات کو لیکرہڑتال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔دیوبند کے ہیڈ ڈاک آفس کے باہر دھرنے کے دوران گرامین ڈاک سیوک سنگھ سے منسلک پون سنگھ ، پریم سنگھ اور انیل کمار وغیرہ سمیت دیگر کارکنان نے کہا کہ ڈاک اہلکاروں کے استحصال کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔احتجاج کررہے ڈاک ملازمین نے دیہی ڈاک کو محکمہ کا درجہ دینے،، ریٹائرمنٹ پر 180 دن کی تنخواہ کی نقد ادائیگی اور ریٹائرمنٹ پر ڈیڑھ لاکھ روپیہ کے بجائے پانچ لاکھ روپیہ، مہنگائی الاؤنس اور اگریمنٹ فوری دیئے جانے، خالی آسامیوں کے لئے 35؍ کی جگہ چالیس سال عمر کئے جانے، 5 فیصد سود اور 20 فیصد ریزرویشن دینے کامطالبہ کیاہے۔ اس دوران نریندر تیاگی ، وکرم سنگھ ، صدام ، چندروموہن ، وکرانت ، بیرم سنگھ ، منی پال ، مہیش شرما ، مہاویر سنگھ ، رام کمار ، ششی کمار ، ششی پال اور مہندر شرماوغیرہ موجودرہے۔