دیوبند

دیوبند، بازاروں میں گھسنے والے ای رکشہ بنے لوگوںکے لئے مصیبت

دیوبند،23؍ نومبر(رضوان سلمانی) شہر کے بازاروں میں بے روک ٹوک دوڑ رہی ای رکشہ لوگوںکے لئے مصیبت کا سبب بنی ہوئی ہے، آج اسکوٹی کے ذریعہ گھر واپس لوٹ رہی ایک لیڈی ٹیچر کو تیز رفتار ای رکشہ نے ٹکر مار دی ،جس سے خاتون ٹیچر زخمی ہوگئی ،جنہیں علاج کے لئے شہر کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایاگیاہے، موصولہ اطلاعات کے مطابق دیوبند کے قریبی گاؤں بابو پور نگلی میںواقع پرائمری اسکول میں ایک خاتون ٹیچر کے طورپر اپنی خدمات دے رہی ہیں، شوانی نام کی خاتون آج دوپہر چھٹی بعد بذریعہ اسکوٹی واپس اپنے گھر آرہی تھی جب شوانی ریلوے روڈپرواقع سرکاری ہسپتال کے نزدیک پہنچی تو اسی دوران وہاں سے گزررہے ایک ای رکشہ پولر نے اسکوٹی میں زبردست ٹکر ماردی جس سے سڑک پر گرِنے کی وجہ سے شوانی زخمی ہوگئی، حادثہ کے بعد رکشہ پولر موقع سے فرار ہوگیا، بعد میں ٹیچر کو علاج کے لئے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں داخل کرایاگیا، واضح ہوکہ شہر میں بے روک ٹوک دوڑ رہی ای رکشہ لوگوں کے لئے سہولت کم پریشانی کا سبب زیادہ بنی ہوئی ہیں،ای رکشہ پولروںکی لاپرواہی کے سبب روز بروزو حادثات ہوتے رہتے ہیں، شہر کے سرکردہ افرادنے دیوبند انتظامیہ سے بازاروں میں ایک رکشہ کی آمدو رفت پر روک لگانے کا مطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں تھانہ انچارج اشوک سولنکی کاکہناہے کہ ای رکشہ پولروں کی پہلے بھی شکایا ت مل چکی ہے، پولیس جلد ہی مہم چلاکر بازاروں میںداخل ہونے والے ای رکشاؤں کو سیز کرنے کی کارروائی کریگی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close