دیوبند

ملک کی ترقی کے لئے ہندو مسلم بھائی چارہ ضروری : دیپ راج سنگھل

ناگرک ایکتا منچ کی جانب سے ہندو مسلم اتحاد کے عنوان پر اعزازی پروگرام کا انعقاد

دیوبند،23؍ نومبر(رضوان سلمانی) اترپردیش ناگرک ایکتا منچ کے زیراہتمام ہندو مسلم قومی اتحاد پر مبنی ایک اعزازی پروگرام کا انعقاد کیاگیا،پروگرام کی صدارت سماجی خدمتگار دیپک راج سنگھ نے کی اور نظامت کے فرائض گلزار جگر اور عارف انصاری نے مشترکہ طورپر انجام دیئے۔ اس موقع پر دیپک راج سنگھل نے کہاکہ ملک کی سالمیت کے لئے یہ نہایت ضروری ہے کہ یہاں کے ہندو مسلم ،سکھ اور عیسائیوںکے درمیان بھائی چارہ قائم رہے، انہوںنے کہاکہ اسطرح کے پروگراموں کے انعقاد سے آپسی اتحاد و اتفاق کو ایک نئی قوت ملتی ہے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی شمشاد علی ایڈوکیٹ نے کہاکہ اس ملک کے تانے بانے کو مضبوط بنائے رکھنے کے لئے تمام مذاہب کے لوگوں کا آپسی اتفاق و اتحاد بہت ضروری ہے، انہوں نے کہاکہ اس طرح کے پروگرام کے ذریعہ عوام میں بیداری پیدا کرکے اور باہمی اتحاد پیدا کرکے یہ ملک ترقی کرسکتاہے۔مانو کلیان منچ کے بانی ارون اگروال نے کہاکہ بلاتفریق ہم سب کو اپنے چھوٹوں کو آپسی اتحاد واتفاق اور دوسروں کی عزت و احترام کرنے کی تربیت دینی چاہئے۔اس اعزازی پروگرام میں وویک تائل،ڈاکٹر شمیم دیوبندی،راجیش سنگھل،تحسین خاں ایڈوکیٹ، عبدالہادی خاں ایڈوکیٹ، منصور انور خاں ایڈوکیٹ، اسد جمال فیضی، توفیق جگی، ماسٹر حنیف،سید حارث،ڈاکٹر صادق دیوبندی ،ڈاکٹر عمر فاروق اور تصور نے بھی اپنے خطاب میں ہندو مسلم قومی اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہاکہ اس ملک کی ترقی کا انحصار آپسی بھائی چارے پر ہی ہے اور دیوبند کی تاریخ رہی ہے کہ یہاں پر ہندواور مسلمان دونوں مل جل کر رہتے آئے ہیں اگر کسی نے اس تحاد کو نقصان پہنچانے کی کوشش نے دونوں طبقات نے متحد ہوکر ایسی سازشوںکو ناکام بنا دیا ،ہم امید کرتے ہیں آگے بھی ہمیشہ بھائی چارہ کی یہ روایت زندہ رہے گی۔ اس اعزازی پروگرام کے دوران علاقہ کے لئے ہندو مسلم بھائی چارہ کو فروغ دینے والی سماجی شخصیات کو نشان اعزاز دے کر ان کی مخلصانہ خدمات کا اعتراف کیاگیا۔ اعزاز حاصل کرنے والوں میں ارون اگروال، تحسین خاں ایڈوکیٹ،توفیق احمد جگی، ایوب بیگ، ماسٹر ممتاز ملک، دیپک راج سنگھل،وویک تائل،راجیش سنگھل،ڈاکٹر عمر فاروق،راؤ تصور،ڈاکٹر شمیم دیوبندی،حارث سید اور ڈاکٹر صادق دیوبندی کے نام قابل ذکر ہیں۔ پروگرام کے دوران ڈاکٹر شبیر احمد کریمی،سعید انصاری،نواب اختر،ڈاکٹر ذوالفقار رانا،محمود علی،جاوید آسی،کلیم قریشی،انیس ملک،الیاس قریشی،ماسٹر ریحان،معین صدیقی،نوشاد عثمانی، فہیم عثمانی،نبیل مسعودی،دلشاد،آصف انصاری،مشرف عثمانی،کلیم چودھری،نبیل عثمانی، انس،امن چودھری، ارمان اور نیتا مظاہر حسن کے علاوہ سیکڑوں افراد موجودرہے۔ پروگرام کے اختتام کنوینر فیصل نور شبو اورمرتضیٰ قریشی نے تمام مہمانوں کا شکریہ اد اکیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close