دیوبند

دیوبند میں تیسرے روز بھی دہلی سے آنے والوں کا کیاگیا کوروناٹیسٹ : ڈی ایم نے کووڈ 19؍ کے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والوں کو دیا سخت انتباہ

دیوبند،23؍ نومبر(رضوان سلمانی) کورونا کے مریضوں میں ہورہے مسلسل اضافہ کی وجہ سے حکومت و انتظامیہ کی ہدایت پر محکمہ صحت کی ٹیم نے آج تیسرے روز بھی دیوبند سرحد پر مظفرنگر کی جانب سے آنے والے مسافرین کا کورونا ٹیسٹ کیا ،حالانکہ ٹیم نے سرکاری ہسپتال کے ساتھ ساتھ بالمیکی بستی پہنچ کر لوگوں کا کورونا ٹیسٹ کیا مگر اس دوران بارڈر کوئی بھی مسافر کوروناکے مرض میں مبتلا نہیں ملا۔ تفصیل کے مطابق آج محکمہ کی صحت کی ٹیم نے تیسرے روز اسٹیٹ ہائیوے پرواقع گھلولی چیک پوسٹ کیمپ لگاکر دہلی کی جانب سے آنے والے مسافروں کا کرونا ٹیسٹ کیا،محکمہ صحت کی نیشنل موبائل میڈیکل ٹیم نے دہلی سے سہارنپور و دیوبند آرہے ایکسو سے زائد مسافرین کی ریپیڈ انٹیزن کٹ سے سیمپلنگ کی حالانکہ جانچ میں سبھی سیمپل نگیٹیو پائے گئے ،جس کے بعد مسافروںکو ان کی منزل کی جانب روانہ کیاگیا، اس دوران محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے جہاں دیوبند کے سرکاری اسپتال احاطہ میں لگے کیمپ میں انٹیزن کٹ سے 106؍ اور آرٹی پی سی اے سے 81؍ جبکہ بالمیکی بستی میں 65؍ سیمپل انٹیزن اور پچاس سیمپل آرٹی پی سی آر سے کئے گئے۔ دہلی میں بڑھتے کورونا کے مریضوںکے سبب محکمہ صحت نے دہلی سے آنے والے افراد کی جانچ کے لئے گاؤں کولکی میں موبائل ایمبولینس لگائی ،وہاں پر بھی سیکڑوں کی تعدادمیں کورونا کی جانچ کی گئی،جس میں سے کوئی بھی مسافر کورونا کے مرض میں مبتلا نہیں پایا گیا۔ اس سلسلہ میں ڈی ایم سہارنپور اکھلیش سنگھ نے کہاکہ کووڈ کے اصولوں کو توڑنے والوں پر ہر حال میں سخت کارروائی کی جائے گی، سڑکوں یا بازاروں کی بھیڑ میں ماسک نہ لگانے ،سوشل ڈسیٹیسنگ کا خیال نہ کرنے والے افراد پر مسلسل سختی کارروائی کی جائے۔ اس کے علاوہ اجتماعی پروگراموں میں زیادہ بھیڑ نہ ہونے دی جائے۔دوسری جانب دیوبند علاقہ کے ایک کالج میں تعلیم حاصل کرنے والے درجہ گیارہویں کے طالبعلم کو پازیٹیو ملنے کے بعد اسکول انتظامیہ میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، سرکاری ہسپتال انچارج ڈاکٹر اندراج سنگھ نے بتایاکہ علاقہ کے ایک گاؤں کارہنے والا درجہ گیارہ کے طالبعلم کو بخار کی وجہ سے 19؍ نومبر کو آٹی پی سی آر کے ذریعہ اس کا سیمپل لیا گیا تھا،جس کی آج رپورٹ پازیٹیو آئی ہے، انہوں نے بتایاکہ طالبعلم کے اہل خانہ کی سیمپلنگ کی کرائی گئی ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close