دیوبند

دیوبند، صحافی شاہنواز سلمانی کی دادی کا انتقال

دیوبند، 22؍ نومبر (رضوان سلمانی) یاسین سلمانی کی اہلیہ اور صحافی شاہنواز سلمانی و ڈاکٹر نعیم کی والدہ حجّن بشیراً کا گزشتہ روز تقریباً 102؍ سا ل کی عمر میں انتقال ہوگیا، ان کے انتقال کی خبر سے عزیزو اقارب رشتہ دار اور شہر کی سماجی و سیاسی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ محلہ بڑضیاء الحق پہنچ کر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ مرحومہ نہایت دیندار،صوم و صلٰوۃ کی پابندی ،خوش اخلاق، ملنسار اور سادہ لوح خاتون تھیں۔ ان کی نماز جنازہ شیخ الہند ہال میں دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مفتی ابوالقاسم نعمانی نے ادا کرائی،بعد ازاں مزار عابدی میں تدفین عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں جامعہ طبیہ دیوبندکے سکریٹری ڈاکٹر انور ، ڈاکٹر اختر سعید،ڈاکٹر شاکر برنی،جمال الدین انصاری،ایم ایل سی امیدوار شمشاد ملک، صحافی رضوان سلمانی، نسیم سلمانی،شوکت سلمانی،حاجی سلیم مظفرنگری، سلیم ٹھیکیدار،ڈاکٹر پپو سہارنپور،بھورا، شارق،مطلوب دہلی، ایوب سلمانی میرٹھ،محمد الیاس مرادآباد اور نواب تھانہ بھون سمیت کافی تعداد میں شہر کے لوگوں نے شرکت کی ۔ بعد ازاں مختلف مقامات پر مرحومہ کے لئے دعاء ایصال ثواب کااہتمام کیاگیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close