دیوبند

دیوبند اسمبلی حلقہ میں انتخابی فہرست کی درستگی کا کام شروع

دیوبند، 22؍ نومبر (رضوان سلمانی) الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ہدایات کے مطابق آج دیوبند اسمبلی حلقہ کی انتخابی فہرستوں میںدرستگی اورا عتراضات کو حل کرنے و نئے ووٹ بنانے کے لئے چلائی جارہی مہم کے تحت بی ایل او نے متعلقہ بوتھوں پر بیٹھ کر کام شروع کیا۔ووٹر لسٹوں میں نئے ووٹروں کے نام شامل کرانے اور غلطیوں و اعتراضات کو حل کرنے کے لئے مذکورہ مہم 15؍ جنوری تک جاری رہے گی۔ اسی مہم کے تحت افسران کی ہدایت پرآج اتوار کے روز بی ایل او اپنے اپنے متعینہ بوتھوں پر بیٹھے ،حالانکہ ناموںمیں درستگی کے لئے چند لوگوںکی بوتھوں پر پہنچے، اس دوران بی ایل او نے جن لوگوں کے نئے ووٹنگ شناختی کارڈ بن کر آئے ہیں وہ بھی تقسیم کئے۔ ایس ڈی ایم راکیش کمار نے بتایا کہ انتخابی فہرستوں میں نظر ثانی کا کام الیکشن کمیشن کی ہدایت کے مطابق 17 نومبر کو شروع ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مہم 15 جنوری 2021 ء تک جاری رہے گی۔ جبکہ 22 نومبر ، 28 نومبر ، 5 دسمبر اور 13 دسمبر کو خصوصی مہم چلائی جائے گی۔ جس کے تحت بی ایل او اپنے اپنے بوتھ پر ہی ووٹنگ فہرستوں میں ترمیم اورووٹنگ لسٹوں میںدرستگی اور نئے ووٹ بنانے کاکام کرینگے۔ایس ڈی ایم راکیش کمار نے بتایا کہ یکم جنوری 2021 تک 18 سال کی عمر مکمل کرنے والے مرد اور خواتین اپنے نام ووٹنگ لسٹوں میںشامل کراسکتے ہیں۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close