دیوبند

دیوبند، سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا یوم پیدائش جوش وخروش کے ساتھ منایا گیا

دیوبند، 22؍ نومبر (رضوان سلمانی) سماجوادی پارٹی کے سرپرست و سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کا یوم پیدائش ایس پی کارکنان نے جوش و خروش کے ساتھ منایا ۔ اس دوران کارکنان نے مٹھائیاں تقسیم کرکے ان کی طویل عمری کی دعاء کی۔ ایس پی لیڈر و سابق میونسپل بورڈ رکن ذیشان نجمی کی رہائش گاہ پر منعقد تقریب میں گناّ سمیتی کے سابق چیئرمین پرمندر چودھری نے ملائم سنگھ یادو کی زندگی پر روشنی ڈالی اور کہاکہ انہوںنے اپنی پوری زندگی نوجوانوں،کسانوں،دلتوں، پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے لئے وقف کردی ہے،انہوںنے ملک کی جمہوریت کی مضبوط بنانے کے لئے بے پناہ جدوجہد کی ہے ،ہمیں ان کے نقش قدم پر چل کر ملک و سماج کی خدمت کرنی چاہئے۔ اس دوران ضلع نائب صدر توفیق احمد جگی،ذیشان نجمی،لقمان تیاگی،بھیم تیاگی،محمد عاقل،شاہد حسن،شمشاد چودھری، موسیٰ چودھری،شاہنواز انصاری،پرویز عالم وغیرہ موجود رہے۔ ادھردیوبند اسمبلی حلقہ کے گاؤں بھینڑہ خاص میں ایس پی لیڈر راؤ انور علی کی رہائش گاہ پر ملائم سنگھ یادو کا یوم پیدائش جوش و خروش کے ساتھ منایاگیا اور کارکنان نے مٹھائی کھلاکر ان کی لمبی عمر کی دعاء کرتے ہوئے ان کی زندگی اور خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر ایس پی کے سابق ضلع سکریٹری راؤ مشرف علی نے کہاکہ ملائم سنگھ نے ملک، جمہوریت،سماجواد اور سیکولرزم کے اصولوں پر کار بندہ کر خدمات کی ہیں۔ وہ ہمیشہ غریب،پسماندہ اور دبے کچلے لوگوں کی آواز بنے ہیں۔ اس دوران راؤ گلزار،ڈاکٹر یونس،راؤ عرفان،راؤ شاہد، راغب علی وغیرہ سمیت دیگر کارکنان موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close