دیوبند

دیوبند، مرکز اور ریاستی حکومت نے عوام کو لوٹنے کے لئے سارے دراوزے کھول رکھے ہیں : واجد علی

دیوبند، 22؍ نومبر (رضوان سلمانی) پچھم پردیش مکتی مورچہ کے صوبائی جنرل سکریٹری واجد علی تیاگی نے کہاکہ ان کی تنظیم مطالبہ کرتی ہے کہ پورے اترپردیش سے ٹول پلازہ مکمل طورپر ختم کئے جائیں۔ تفصیل کے مطابق پچھم پردیش مکتی مورچہ کی جانب سے دیوبند میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،جس میں خطاب کرتے ہوئے مورچہ کے جنرل سکریٹری واجد علی تیاگی نے مطالبہ کیا ہے کہ پورے اترپردیش سے ٹول پلازہ مکمل طور پر ختم کئے جائیں۔ انہوں نے بتایاکہ سال 2020-21؍ کے لئے صوبائی حکومت کا بجٹ 5؍ لاکھ بارہ ہزار 761؍ کروڑ روپیہ کا جبکہ مرکزی حکومت کا بجٹ 30؍ لاکھ 42؍ہزار 230؍ کروڑ روپیہ کا ہے لیکن اس کے باوجود ان حکومتوں نے عوام کو لوٹنے کے لئے سارے دروزاے کھول رکھے ہیں۔ اسلئے تنظیم صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ صوبائی سطح پر واقع تمام ٹول پلازہ کو یکسر ختم کیاجائے ۔ انہوںنے ناراضگی کااظہا رکرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ ہفتے شروع کئے جانے والے کولکی ٹول پلازہ عوام کے ساتھ سراسرنا انصافی ہے۔ واجد علی نے کہاکہ اگر صوبائی بجٹ کو ایمانداری سے خرچ کیاجائے تو صوبائی تعلیمی اداروں،اسپتالوں،سڑکوں کی تعمیر اور دیگر محکموں میں کسی طرح کوئی پریشانی نہیں آسکتی ہے،لیکن چونکہ موجودہ صوبائی اور مرکزی بی جے پی حکومتیں کسان ،مزدور مخالف ہیں اسلئے عوام کو طرح طرح کے عنوانات سے لوٹاجارہاہے۔واجد علی نے ریاستی حکومت کے استحصالی رویہ کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ آئے دن بجلی محکمہ اورگناّ محکمہ سمیت دیگر محکموں کے ذریعہ کسانوں کااستحصال کیاجارہاہے، پرالی جلانے پر کسانوں کے خلاف مقدمات قائم کرکے انہیں ہراساں کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہاکہ اس استحصالی رویہ کے خلاف ان کی تنظیم جلدی ہی خاکہ تیار کرکے بڑے پیمانے پر تحریک چلائے گی۔ انہوں نے کہاکہ مغربی اضلاع پر مبنی اگر ایک علیحدہ ریاست کی تشکیل ہوتی ہے تو سب سے پہلے کسانوں کے استحصال کو ختم کیاجائے گا اور ٹول پلازہ مکمل طورپر بندکردیئے جائینگے۔ انہوںنے کسان اور مزدوروں سے اپیل کی وہ متحد ہوکر علیحدہ ریاستی کی تشکیل کی مہم میں مورچہ کا ساتھ دیں تاکہ مغربی اضلاع ترقی کرسکیں۔ واجد علی نے کہاکہ تنظیم کے صدر بھگت سنگھ ورما کی قیادت میںیہ لڑائی آخرتک لڑی جائے گی۔ میٹنگ کی صدارت گروندر سنگھ نے کی جبکہ نظامت کے فرائض وسیم چودھری نے انجام دیئے۔ میٹنگ میں جاوید تیاگی جھبیرن،اسعد قریشی،سکندر صدیقی،حافظ اسماعیل،چودھری نواب او رنیٹو وغیرہ سمیت دیگر کارکنان موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close