دیوبند

دیوبند، منظور کلینک پر مفت طبی کیمپ کا انعقاد :اس طرح کے کیمپوں سے غریب اوربے سہارا لوگوں کی مدد ہوتی ہے: مولانا شکیب قاسمی

دیوبند، 22؍ نومبر (رضوان سلمانی) دارالعلوم وقف کے نزدیک سید کالونی میں واقع منظور کلینک پر ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح دارالعلوم وقف کے نائب مہتمم ڈاکٹر مولانا شکیب قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔ کیمپ میں 295مریضوں کے کیلشیم ، بلڈ شوگر، ہیمو گرام کے سیمپل لئے گئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر مولانا شکیب قاسمی نے کہا کہ ڈاکٹر اکرم منظور نے مفت میڈیکل کیمپ لگاکر بہت نیک کام کیا ہے ۔ اس طرح کے فلاحی کام ہوتے رہنے چاہئیں اور دیگر افراد کو بھی اس طرح کے کاموں میں حصہ لینا چاہئے۔ انہو ںنے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں سے غریب اوربے سہارا لوگوں کی مدد ہوتی ہے اور یہ بہت بڑا ثواب کا کام ہے۔ ڈاکٹر شکیب قاسمی نے کہا کہ بہت سے غریب اور بے سہارا افراد بہتر علاج کی سہولیات سے محروم رہتے ہیں کیوں کہ ان کی مالی حالت ایسی نہیں ہوتی کہ وہ بہتر علاج کراسکیں۔ انہو ںنے کہا کہ آج کے دور میں علاج بہت مہنگا ہوگیا ہے اور انسان کو دو وقت کی روٹی کا انتظام کرنا بھی مشکل ہورہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دیگر تنظیموں کو بھی اس طرح توجہ دینی چاہئے اور غریب لوگوں کی مدد کرنی چاہئے۔ احمد فرا ز نے کہا کہ ڈاکٹر اکرم منظور اس طرح کے مزید کیمپ لگانے کا ارادہ رکھتے ہیں ، ان کے اندر خدمت خلق کا جو جذبہ ہے وہ قابل ستائش ہے ، ہم ڈاکٹر اکرم منظور کے ان نیک کاموں میں ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے اوراس طرح کے ملی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے ۔ کیمپ کے کنوینر ڈاکٹر اکرم منظور نے بتایا کہ اس طرح کے مفت میڈیکل کیمپ لگاکر ان کا مقصد غریب ونادار لوگوں کی خدمت کرنا ہے اور وہ آگے بھی اس طرح کے کیمپوں کا انعقاد کرتے رہیں گے۔ انہوں نے لوگوں کو کرونا سے بچنے کے لئے تدابیر اختیار کرنے کے لئے بیدار کیا اور فری ماسک بھی تقسیم کئے۔ اس موقع پر حکیم بابر غزالی کا تعاون رہا ۔ اس دوران عبیر عثمانی، اشیب عثمانی ، سہیل فرید ، احمد تسلیم ، احمد معاویہ صدیقی، اشنیٰ عثمانی، ہانیہ عثمانی ، ڈاکٹر شہزاد ، ڈاکٹر پریتم وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close