دیوبند

دیوبند : نبی اکرم ﷺ کی سیاسی ،سماجی اور معاشی تعلیمات کا اقرار مغرب کے مفکرین نے بھی کیا ہے:زینب فرمان

دیوبند 10؍نومبر (رضوان سلمانی) دیوبند کے معروف دینی ادارہ معہد عائشہ الصدیقہ ؓ قاسم العلوم للبنات دیوبند کی جانب سے نبی اکرم کی تعلیمات کو عام کرنے کے لئے دس روزہ پروگرام کے تحت آج سہارنپور کے مختلف دیہی علاقوں میں میٹنگوں اور پروگراموں میں معہد کی فاضلات نے نبی اکرم کی تعلیمات کو سارے عالم میں عام کرنے کا عزم کرتے ہوئے تحریک کواپنے اپنے علاقوں میں گھر گھر تک پہنچانے کا عندیہ دیا ۔ضلع سہارنپور کے گائوں تگری میں منعقدہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے زینب فرمان نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات کو عام کرنا ہر مسلمان کا دینی واخلاقی فریضہ ہے کیونکہ کے سیاسی ،سماجی ،معاشی تعلیمات کی اہمیت کا اقرار مغرب کے مفکرین نے بھی کیا انہوں نے کہا کہ اگر مسلمان آج بھی نبوی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں ڈھال لے تو وہ دنیاوی واخروی کامیابی حاصل کرلے گا ،انہوں نے کہا کہ خواتین کے جو حقوق نبی اکرم ﷺ نے بیان کئے ہیں وہ آب زر سے لکھے جانے کے قابل ہیں دنیا کے تمام مذاہب وثقافت میں عورت کا جو تصور پیش کیا گیا ہے نبی اکرم ﷺ نے عورت کو اس تصور سے باہر نکال کر پہلی مرتبہ اس کو اس کے مکمل حقوق ادا کئے ہیں انہوں نے کہا کہ مغربی تہذیب اور ثقافت ہم عورتوں کو بازار کی زینت بنادیا ہے یہ اسلام ہی ہے جس نے عورت کو عزت وشرف اور معاشرے میں وقار عطا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ مغرب کے اسلام دشمن مفکرین ہمیشہ سے اسلام پر نکتہ چینی کرتے ہیں لیکن تاریخ گواہ ہے کہ شرار بولہبی پر چراغ مصطفوی ہمیشہ غالب رہا ہے اور انشاء اللہ غالب رہے گا ،انہوں نے کہا کہ فرانس کے وہ حکمراں جو آج نبی اکرم ﷺ کے خاکے سرکاری عمارتوں پر شائع کررہے ہیں انہیں عنقریب غیب سے سزا ملے گی ۔اس موقع پر حفصہ فرمان ،علیشا ،شاہ گل ،اقراء،زبیدہ ،ترجیم وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close