دیوبند

بی جے پی کارکنان نے میلہ گرائونڈ میں واقع گیٹوں کی تعمیر کے لئے ایس ڈی ایم کو میمورنڈم سونپا

دیوبند، 17؍ جنوری (رضوان سلمانی) شری ترپور ماں بالا سندری میلے کے مین گیٹ کی تعمیر پوری نہ ہونے اور چار سال قبل میلہ گرائونڈ میں توڑے گئے گیٹوں کو دوبارہ تعمیر نہ کئے جانے پر بی جے پی کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور انہو ں نے ایس ڈی ایم دیوبند کو میمورنڈم دے کر میلے سے قبل مین گیٹ سمیت توڑے گئے سبھی گیٹوں کو دوبارہ تعمیر کئے جانے کا مطالبہ کیا اور ساتھ ہی یہ انتباہ بھی دیا کہ اگر ان کا مطالبہ پورا نہ ہوا تو وہ دھرنا ، احتجاجی مظاہرہ اور بھوک ہڑتال کرنے پر مجبور ہوںگے۔ آج بی جے پی کارکنا ن کی جانب سے ایس ڈی ایم راکیش کمار کو دیئے گئے میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ چار سال قبل دیوی کنڈ روڈ کو چوڑا کرائے جانے کے دوران اس وقت کے نگر پالیکا چیئرمین معاویہ علی کی جانب سے میلہ گرائونڈ کے مین گیٹ سمیت مہارانا پرتاب گیٹ ، شہید گیٹ، مہارشی بالمیکی گیٹ، مہاراج اگرسین گیٹ، بابا صاحب بھیم رائو امبیڈکر کے گیٹ کے علاوہ دیگر مذہبی رہنمائوں کے نام سے میلہ احاطے میں تعمیر شدہ گیٹوں کو توڑا گیا تھا ، یہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا تھا ۔ بی جے پی کارکنان نے متعدد مرتبہ موجودہ نگر پالیکا چیئرمین کو میمورنڈم دے کر گیٹوں کو دوبارہ تعمیر کرنے کا مطالبہ کرچکے ہیں لیکن مذکورہ گیٹوں کی تعمیر نہیں کرائی جارہی ہے ، اتنا ہی نہیں میلے کے مین گیٹ کی تعمیر بھی بیچ میں ہی لٹکی ہوئی ہے۔ میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ اگر مذکورہ گیٹوں کی تعمیر جلد نہیں کرائی گئی تو ایس ڈی ایم دفتر پر دھرنا ، احتجاج اور بھوک ہڑتال کی جائے گی۔ میمورنڈ م دینے والو ںمیں سابق بی جے پی شہر صدر گجراج رانا، ڈاکٹر کانتا تیاگی، پروین گویل، اجے گرگ، پون دھیمان، ارون گپتا، بجیندر گپتا وغیرہ موجود رہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close