دیوبند

دیوبند، مرکز اورریاستی حکومت غریبوں مزدوروں اورکسانوں کے لئے عوامی مفادات کی متعدد اسکیمیں نافذ کررہی ہیں :مہندر

دیوبند ہائی وے پر واقع ایک میٹنگ ہال میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام کا افتتاح

دیوبند،8؍نومبر (رضوان سلمانی) بی جے پی کے مرکزی ٹریننگ محکمہ کی جانب سے مرکز اور ریاستی حکومت نے غریب مزدور اورکسانوں کے لئے عوامی مفاد کے لئے چلائی جانے والی اسکیموں کو عام آدمی تک لے جانے کے لئے ٹریننگ دینی شروع کی ہے، دیر شام تک کئی مرحلوں میں چلنے والے اس پروگرام میں مقررین نے کارکنان کو سوشل میڈیا کے مثبت استعمال سے متعلق معلومات فراہم کرائی اور حکومت کی جانب سے کئے جانے والے عوامی امور کو عام آدمی تک پہنچانے کے لئے ٹریننگ دی۔ تفصیل کے مطابق دیوبند میں ہائی وے واقع ایک میٹنگ ہال میں منعقدہ ٹریننگ پروگرام کا افتتاح بی جے پی کے ضلع صدر ڈاکٹر مہیندر سنگھ سینی نے کیا، مہیندر سینی نے کارکنان کو حکومت کی جانب سے کرائے جانے والے امور اور نافذ کی جانے والی اسکیموں سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ مرکز اورریاستی حکومت غریبوں مزدوروں اورکسانوں کے لئے عوامی مفادات کی متعدد اسکیمیں نافذ کررہی ہیں اس لئے ہم سب کو مذکورہ تمام اسکیموں کو مستحق لوگوں تک پہنچانا ہے تاکہ وہ ان اسکیموں سے استفادہ کرسکیں۔ ٹریننگ کے دوسرے مرحلہ میں سہارنپور کے میئر سنجیو بالیا، تیسرے مرحلہ میں پنیت تیاگی نے کارکنان کو ٹریننگ دی بعد ازاں چوتھے مرحلہ میں کاآغاز کرتے ہوئے مقامی ایم ایل اے برجیش سنگھ نے کارکنان سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کا مثبت انداز میں استعمال کرنا سیکھیں۔ انھوں نے کارکنان کو سوشل میڈیا کے مثبت اورمنفی پہلوئوں کی جانکاری دی۔ انھوں نے بتایا کہ ہم سوشل میڈیا کا صحیح استعمال کرتے ہوئے کس طرح اپنی بات سماج تک پہنچاسکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ اگر ہم اس کاغلط استعمال کریں گے تو معاشرے میں ہمارا مذاق بنایا جائے گا۔ اس پروگرام کے پانچویں مرحلہ میں سابق ایم پی راگھو لکھن پال شرمانے کارکنان کی رہنمائی کرتے ہوئے انھیں متعدد طریقہ کی ٹریننگ دی۔ انھوں نے کارکنان کے کام کرنے کے طریقہ اور تنظیمی اعتبار سے ان کے کردار پر روشنی ڈالی اور رہنمائی کی ٹریننگ کے اس پروگرام کے تمام مراحل میں شہر صدر وپن گرگ نے ایم ایل اے برجیش سنگھ سمیت تمام مہمانوں کا شکریہ اداکیا۔ پروگرام کی نظامت ارون گپتا نے انجام دی، اس موقع پر کوآپریٹیو بینک کے چیئرمین چودھری راج پال سنگھ، رما گپتا، سندیپ شرما، ڈاکٹر پون ، وپن بھارتیہ، دیپک راج سنگھل، ڈاکٹرپردیپ ورما، نتن گپتا اورچودھری اوم پال سنگھ سمیت تمام عہدیداران اور کارکنان موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close