دیوبند

دیوبند، ایک درجن سے زائد کسانوں کے ٹیوبویلوں پر حملہ بولتے ہوئے وہاں سے ہزاروں روپیہ کے آلات چوری

دیوبند،26؍ اکتوبر(رضوان سلمانی) علاقہ کے کھیڑہ مغل گاؤں میں پولیس کو چیلنج کرتے ہوئے چوروں نے ایک درجن سے زائد کسانوں کے ٹیوبویلوں پر حملہ بولتے ہوئے وہاں سے ہزاروں روپیہ کے آلات چوری کرلئے ہیں ،مسلسل ہورہی اس طرح کی چوریوںکو لیکر کسانوں میں سخت غم وغصہ پایا جارہاہے۔گزشتہ رات چوروں نے کھیڑہ مغل میں بلٹی روڈ پر کسانوں کے کھیتوں میں بنے کمروں کے تالے توڑ کر و چھت کے راستہ اندر گھس کر وہاں لگے ٹیوبویلوںکے ہزاروںروپیہ کے آلات چوری کرلئے ہیں۔ اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے کسانوں کو جلد ی ہی تمام واقعات کا انکشاف کرنے اور چوروںکوپکڑنے کی یقین دہانی کرائی۔ متاثرہ کسان بِجہّ،کلو عرف نوشاد،اروند،کالو،شیام سنگھ،سنیل، ستیش،تصور،نشتر پال و بارو وغیرہ نے بتایاکہ صبح کھیتوں پر جانے پر چوری کے واقعات کا پتہ چلا ۔چوروںنے کھیتوں میں بنے کمروں کے تالے توڑ کر و چھت پھاند کر ٹیوب ویل کے اسٹارٹر،کیبل،آپریٹر سمیت دیگر سامان چوری کرلیا۔ کسانوں نے مسلسل ہورہی چوروں کے واقعات پر غصہ کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ گزشتہ دو ہفتوں میں چوری کی یہ تیسری واردات ہے۔ انہوں نے پولیس کو تحریر دے کر رات میں پولیس گشت بڑھانے اور واقعات کا انکشاف کرکے چوروں کو پکڑنے کی مانگ کی ہے۔ وہیں کھیڑہ مغل چوکی انچارج دھرم راج سنگھ کاکہناہے کہ چوری کے واقعات کی جانچ شروع کردی گئی ہے، جلدی ہی چوری کے واقعات کا انکشاف کرکے چوروںکو پکڑ لیا جائیگا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میںلائی جائے گی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close