دیوبند

دیوبند، مختلف سڑک حادثات میں تین افراد جاں بحق ، جب کہ کئی افراد زخمی

دیوبند، 26؍ اکتوبر (رضوان سلمانی) مختلف سڑک حادثات میں تین افراد کی موت واقع ہوگئی ، جب کہ کئی لوگ زخمی ہوگئے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق ناگل تھانہ علاقہ میں واقع سیڑکی پولیس چوکی کے نزدیک گزشتہ دیر رات تقریباً تین بجے سڑک پر کھڑے ٹرک میں پیچھے سے آئی کار ٹکراگئی ۔ اس حادثہ میں بجنو رکے رہنے والے دو نوجوانوں کی موت واقع ہوگئی ، جب کہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کا پنچنامہ بھرکے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا ہے۔ بجنور کے شیر کوٹ کے رہنے والے 25سالہ فیصل ، نہٹور کے رہنے والے 26سالہ ذیشان، 36سالہ اعظم اور نگینہ کے رہنے والے 26سالہ دانش پنجاب میں کار پینٹر کا کام کرتے ہیں ، گزشتہ دیر رات چاروں ایک ساتھ بذریعہ کار گھر واپس آرہے تھے ، جیسے ہی ان کی کار سیڑکی پولیس چوکی کے نزدیک واقع پیٹرول پمپ پر پہنچی تو اسی وقت پیٹرول پمپ کے باہر سروس روڈ پر کھڑے ایک ٹرک سے ان کی کار کی ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں کار میں سوار ذیشان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی ، جب کہ دیگر تینوں نوجوان شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ تینوں زخمی نوجوانوں کو ناگل کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایاگیا ، جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت تشویشناک دیکھتے ہوئے فوراً انہیں ہائیر سینٹر ریفر کردیا۔ فیصل نے ہائیر سینٹر لے جاتے وقت راستہ میں دم توڑدیا ، پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور ان کے اہل خانہ کو خبر کی ، خبر ملتے ہی اہل خانہ اسپتال پہنچے ۔ ایک دوسرا حادثہ گزشتہ رات نانوتہ سے تین کلو میٹر دور دہلی روڈ پر پیش آیا جہاں پر نامعلوم ٹرک کی ٹکر لگنے سے گائوں شیخ پورہ کے رہنے والے سائیکل سوار 45سالہ ہری داس کی موت واقع ہوگئی ۔ اطلاع ملنے پراہل خانہ میں کہرام مچ گیا ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا، اس سلسلہ میں سڑک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کے بیٹے دنیش نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ قائم کرایا ہے ۔ آج صبح 9بجے تھانہ بہٹ کے گائوں کلسیا کے رہنے والے ستویر اور ہنی بذریعہ موٹر سائیکل نانوتہ سے اپنے گائوں واپس جارہے تھے ، جیسے ہی وہ نانوتہ سے نکلے تو ایک ڈ مپر نے انہیں اپنی زد میں لے لیا ، جس میں دونوں زخمی ہوگئے ، پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ جہاں سے انہیں ضلع اسپتال ریفر کردیا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close