دیوبند

دیوبند، سرسید کارواں کا جامعہ الہدایہ جامعہ نگر نگلہ راعی میں پہنچنے پر پرزور استقبال

تعلیم کے بغیر معاشرے کی برائیوں کاخاتمہ ممکن نہیں: حافظ محمد فرقان اسعدی

دیوبند، 26؍ اکتوبر (رضوان سلمانی) عالمی بیداری پروگرام کے تحت سرسید کارواں نیآل انڈیا جمعیۃ الراعین کے صدر ومظفر نگر میڈیکل کالج کے جنرل مینیجر ڈاکٹر ارشد اقبال کی قیادت میں آج جامعہ الہدایہ جامعہ نگر نگلہ راعی میں پہنچے اور انہوںنے تعلیم کے فروغ اور دینی تعلیم کے ساتھ ماڈرن ایجوکیشن کی اہمیت وافادیت پر زور دیا۔ اس دوران مولانا موسیٰ قاسمی کو”سرسید ایوارڈ 2020” سے نوازا گیا اور کارواں کا پرزور استقبال کیا گیا ۔ اس کارواں میں پروفیسر شکیل احمد، ایڈووکیٹ تبریز اقبال راعین لکھنؤ،ایڈوکیٹ احتشام راعین الہ آباد ہائی کورٹ، سمیت دیگر اہم شخصیات اس کارواں میں بطور خاص شامل تھیں۔ اس موقع پر ہدایہ کے سرپرست حافظ محمد فرقان اسعدی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کے بغیر معاشرے کی برائیوں کاخاتمہ ممکن نہیں، انہوں نے کہا کہ صالح سماج کی تشکیل،اوردینی ودنیاوی کامیابی وکامرانی کا مدار تعلیم میں ہی مضمر ہے، انہوں نے بالخصوص لڑکیوں کی تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ایک لڑکی کے تعلیم یافتہ ہونے سے کئی نسلوں کو فائدہ ہوگا۔ مظفرنگر میڈیکل کالج کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ارشد اقبال نے پانچ نکاتی پروگرام کے تعلق سے کہا کہ ہمارے پانچ نکاتی وزن میں تعلیم کو ترجیحی طور پر شامل کیا گیا ہے، اس میں دینی ودنیاوی و ٹیکنیکل تعلیم کے فروغ کے لئے حتی الامکان کوشش کرنا اور اسی تحت کے ضرورت مند مستحق طلباء وطالبات کی مدد کرنا شامل ہے۔ جامعہ الہدایہ جامعہ نگر نگلہ راعی کے مینیجر مولانا موسیٰ قاسمی نے اس موقع پر مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے ان کے سامنے جامعہ الہدایہ اور الہدایہ پبلک اسکول کے اغراض ومقاصد اور حالیہ کارکردگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ مولانا موسیٰ قاسمی نے کہا کہ ادارہ کا اہم مقصد دینی تعلیم اور ماڈرن ایجوکیشن کے ساتھ مسلم بچوں اور بچیوں کی دینی تربیت اور ان میں اسلامی اخلاق وجذبات پیدا کرنا، برادران وطن کے ساتھ اخوت ومحبت کے مراسم پیدا کرنا، اور ملک کی ترقی اور خوشحالی میں مثبت کردار ادا کرنا ہے، انہوں نے کہا کہ ہائی اسکول انگلش میڈیم کے ساتھ حفظ قرآن کے اس اقامتی ادارہ کا یہ ہی مقصد ہے۔ ایڈووکیٹ تبریز اقبال نے کہا کہ سرسید احمد خاں، مولانا ابوالکلام آزاد، شیخ الاسلام مولانا حسین احمد مدنی، اور ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کے کے تعلیمی مشن اور ان کے نظریات کے مطابق ہمیں جدوجہد کرنی ہوگی۔انہوں نے کہاکہ سماج میں جو بچے آئی اے ایس، آئی پی ایس، ڈاکٹر، یا پی سی ایس جے کے امتحانات میں کامیابی حاصل کرلیتے ہیں، ان کو اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنا چاہیے اور ایسے طبقات کے لیے مددگار بننے کی کوشش کرنی چاہیے جو آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔اس موقع پر حافظ محمد فرقان اسعدی، ڈاکٹر ارشد اقبال،مولانا محمد احسان قاسمی مینیجر جامعہ عائشہ صدیقہ للبنات، نسیم احمد مینیجر ایس بی آئی، ایڈووکیٹ احتشام احمد راعین، ایڈووکیٹ تبریز اقبال راعین،شکیل احمد، قاری محمد شاہ نواز، قاری محمد شعیب، مولانا جنید مفتاحی، بھرت کمار، حاجی عبد القادر راہی وغیرہ موجود رہے۔ اس موقع پر تعلیمی ودیگر سماجی خدمات کے مدنظر اس تقریب میں مولانا محمد موسیٰ قاسمی مینیجر جامعہ الہدایہ،والہدایہ پبلک اسکول کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کی جانب سے سرسید ایوارڈ 2020سے بھی نوازا گیا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close