دیوبند

دیوبند، سماجوادی پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ کانعقاد ، محمد فرمان عرف بھیم تیاگی کو دیوبند اسمبلی حلقہ کا جنرل سکریٹری نامزد کیاگیا

دیوبند،25؍ اکتوبر(رـضوان سلمانی) سماجوادی پارٹی کارکنان کی ایک میٹنگ کانعقاد تلہیڑی بزرگ میں واقع راجول کشتی اکیڈمی میںکیاگیا،جس میں نئے عہدیدان کا انتخاب عمل میں اور کارکنان سے مشن 2022ء میں زور شور سے لگنے کی اپیل کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کی مفاد عامہ کی پالیسیوں کو گھر گھر تک پہنچانے کی اپیل کی گئی۔ اسمبلی حلقہ صدر نریندر پنوار کی صدارت میںمنعقد میٹنگ میں محمد فرمان عرف بھیم تیاگی کو دیوبند اسمبلی حلقہ کا جنرل سکریٹری نامزد کیاگیا جبکہ میر حسن کو اقلیتی سیل ناگل بلاک کا صدر منتخب کیاگیا۔ اس موقع پر نریندر پنوار نے موجودہ بی جے پی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اس حکومت میں کسان،مزدور، غریب،نوجوان اور خواتین ہر طبقہ کا استحصال کیاجارہاہے اسلئے کارکنان گھر گھر جاکر ایس پی حکومت کی حصولیابیاں پہنچائیں کیونکہ بی جے پی حکومت کی رخصتی کا وقت قریب آگیاہے۔ اقلیتی سیل کے ضلع صدر راؤ مسیح اللہ نے نومنتخب عہدیدان کومبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ تمام عہدیدان اور کارکنان کو آج ہی سے مشن 2022ء میں لگنے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ بی جے پی حکومت ہر محاذ پر مکمل طورپر ناکام ہوچکی اور اب عوام سماجوادی پارٹی کی جانب امید بھر نظروں سے دیکھ رہے ہیں۔ اس دوران دیوبند اسمبلی حلقہ کے نومنتخب جنرل سکریٹری محمدفرمان عرف بھیم تیاگی نے کہاکہ ضلع صدر چودھری رودر سین اور اسمبلی حلقہ صدر نریندر پنوار نے ان پر جس اعتماد کا اظہار کیاہے وہ اس پر کھرا اترنے کی کوشش کرینگے۔انہوں نے کہاکہ وہ نہایت دیانتدای کے ساتھ سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو حکومت کی مفاد عامہ کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچانے کی صدفیصد کوشش کرینگے اور ہمیشہ غریب اور ضروتمندوںکے ساتھ کھڑے ہوںگے،انہوں نے کہاکہ سماجوادی پارٹی کی حکومت ان کا مشن ہے۔ دریں اثناء پارٹی کارکنان و عہدیدان نے نومنتخب عہدیدان کی گلپوشی کرکے زور دار خیر مقدم کیا۔ اس دوران دیگر عہدیدان کا بھی انتخاب عمل میںآیا ۔میٹنگ میں میرحسن پردھان،منشی قمرالدین تیاگی،ظہیر،ڈاکٹر نوشاد علی،سرویش یادو،رقم سنگھ، انکور سینی،صدام،پرویز سمیت درجنوں کارکنان موجودرہے۔ بعد ازیں فرمان عرف بھیم تیاگی کو دیوبند اسمبلی حلقہ کا جنر ل سکریٹری منتخب کئے جانے پر سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈران نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے بھیم تیاگی دیوبند علاقہ میںپارٹی کو مزید مضبوط کرنے کاکام کرینگے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close