دیوبند

دیوبند، سڑک کی تعمیر میں برتی جارہی بے ضابطگیوں اور اندرا پارک کی خستہ حالت پرایکشن لینے کانجم عثمانی نے کیا مطالبہ

دیوبند،25؍ اکتوبر(رـضوان سلمانی) ادبی و سماجی تنظیم ’نظر‘ کے زیراہتمام تنظیم کے صدر نجم عثمانی نے ڈی ایم سہارنپور اور ایس ڈی ایم دیوبند کو مکتوب بھیج کر سرائے مالیان سے اصغریہ مدرسہ سے تعمیر کی جارہی سڑک میں برتی جارہی بے ضابطگیوں اور اندرا پارک کی خستہ حالت پر ایکشن لینے کی مانگ کی ہے۔ نجم عثمانی نے ضلع مجسٹریٹ سہارنپور اکھلیش سنگھ اور ایس ڈی ایم دیوبند راکیش کمار کو آج ایک شکایتی مکتوب ارسال کیاہے۔ جس میں سرائے مالیان سے اصغریہ مدرسہ تک تعمیر کی جارہی سڑک کو معیار کے خلاف بتاتے ہوئے سڑک تعمیر میں بے ضابطگیوں کاالزام عائد کیا ہے،ساتھ ہی اندرا پارک کی موجودہ خستہ حالت کے لئے سیاسی چپقلش کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مکتوب میںکہاگیاہے کہ دارالعلوم دیوبند و ترپور بالا سندری دیوی مندر کے سبب دیوبند عالمی شہرت یافتہ قصبہ ہے لیکن یہ شہر صاف صفائی اور ترقی کے معاملہ میں کافی پیچھے ہے،جہاں سڑکیں خستہ حالی کا شکار ہیں اور نالیاں اب بڑے نالے بن گئی ہیں لیکن میونسپل بورڈ کی جانب سے اس طرف خاطرخواہ توجہ نہیں دی جارہی ہے،سرائے مالیان سے اصغر مدرسہ تک سڑک کی تعمیر کی جارہی ہے،جو معیار کے مطابق نہیں ہے۔انہوں نے بتایاکہ دارالعلوم کے علاقہ میںمحض ایک پارک ہے جس میں بڑے بوڑھے، بچے اور خواتین ٹہلتی ہیں لیکن اب یہ پارک بھی سیاسی چپقلش کار شکار ہوکر رہ گیاہے،جس سے لوگوںمیں سخت غصہ ہے۔ باربار شکایت اور توجہ دلانے کے باوجود اس طرف میونسپل بورڈ کی جانب سے کوئی دھیان نہیںدیاجارہے،جس کے سبب یہ پارک خستہ حالی کا شکار ہے۔ جس پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس علاقہ کی کئی سڑکیں بھی نہایت خستہ حالت میں ہیں اور نالے نالیوں کاپانی سڑکوں پر بہہ رہاہے ،جس سے لوگوں کو آمدو رفت میں کافی پریشانی ہورہی ہے۔ نجم عثمانی نے تعمیر کرائی جارہی سڑک کا کام فوری طورپر رکواکر اس کو معیار کے مطابق تعمیر کرانے اوراس کی جانچ کرکے کارروائی کرنے کی مانگ کی ہے،ساتھ اندرپارک کے معاملہ میںبھی ایکشن لینے کامطالبہ کیاہے۔ادھر سرائے مالیان سے اصغریہ مدرسہ تک تعمیر کی جارہی سڑک کو جانچ کے لئے آج چیئرمین ضیاء الدین انصاری کے بیٹے و نمائندہ جمال الدین انصار موقع پر پہنچے اور انہوںنے سڑک کے کام کو معیار کے مطابق کرنے کی نصیحت کی ۔ انہوں نے موقع پر ہی سڑک تعمیر کررہے ٹھیکیداروں کونصیحت کی وہ سڑک کو بہتر سے بہتر طریقہ اور معیار کے مطابق بنائیں ،کسی بھی قسم کی کوتاہی اور خامی برداشت نہیںکی جائے گی۔ اس دوران قیوم قریشی،کلیم قریشی،پرویز خان اور آصف انصاری وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close