دیوبند

دیوبند، سڑک حادثہ میں آفیسر سمیت ڈرائیور زخمی

دیوبند،17؍ اکتوبر(رضوان سلمانی) اسٹیٹ ہائیوے پر روز بروز حادثات رونما ہورہے ہیں،آج بھی ہائیوے پر دو کاروں کی آمنے سامنے کے تصادم میں ایک آفیسر سمیت دوسری کار میں سوار ڈرائیور شدید طورپر زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو مقامی سرکار ی ہسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا ،جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ہائر سینٹر ریفرکردیاگیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق رامپور منیہاران کے بھانکلہ گاؤں کے رہنے والے منوج کمار ایک سرکاری محکمہ آفیسر کے عہدہ پر تعینات ہیں،آج شام کے وقت وہ اپنی کار سے دیوبند آرہے تھے جب ان کی کار سہارنپور مظفرنگر اسٹیٹ ہائیوے پرواقع سائیں دھام مندر کے نزدیک پہنچی تو اسی دوران سامنے آرہی کار سے ان کی کار کی زوردار ٹکر ہوگئی ٹرک اتنی شدید تھی کہ دونوں کاروں کا اگلہ حصہ پوری طرح ٹوٹ پھوٹ گیا۔ حادثہ میں منوج کے علاوہ دوسری کار میں سوار ڈرائیور سرساوہ کے رہنے والے ندیم شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ا طلاع ملتے ہی 108؍ ایمبولینس موقع پر پہنچی اور دونوں زخمیوں کو مقامی سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا ،جہاں سے دونوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ضلع ہسپتال ریفرکردیاگیا۔ اس سلسلہ میں تھانہ انچارچ اشوک سولنکی نے بتایاکہ ایک کار غلط سائیڈ میں چل رہی تھی ،جس کے سبب یہ حادثہ پیش آیاہے۔ دونوں کاروں کو پولیس نے اپنے قبضہ میں لے لیاہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close