دیوبند

دیوبند، رامپور منیہاران میں خاتون کے قتل کا انکشاف : ایس ایس پی نے کیابتایا کہ مقتول کی بہو اور اس کے بھائی نے کیا قتل

دیوبند،17؍ اکتوبر(رضوان سلمانی) گزشتہ پانچ روز قبل تھانہ رامپور منیہاران علاقہ میں راجواہے کے پاس ایک بورا پڑا ہواملا تھا، جس میں ایک خاتون کی لاش برآمد سے سنسنی پھیل گئی تھی۔اس سلسلہ میں تھانہ رامپور منیہاران میںمقدمہ قائم کیاگیا تھا اور اس معاملہ کو ایس ایس پی سہارنپور نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لئے رامپورپولیس کے ساتھ ساتھ کرائم برانچ کی ٹیم کو بھی لگایا تھا۔ رامپور منیہاران پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم نے اس معاملہ میں نوادہ روڈ سے دو ملزمان کو آلہ قتل کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔ اس معاملہ کا انکشاف کرتے ہوئے ایس ایس پی سہارنپور ڈاکٹر ایس چنپا نے بتایا کہ گزشتہ 12؍ اکتوبر کو تھانہ رامپور منیہاران علاقہ میں ایک خاتون کی لاش ملی تھی،جس میں پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا تھا۔ جس کی شناخت کرائی گئی تھی اور اہل خانہ کی جانب سے مقدمہ قائم کرایا گیا۔ انہوں نے بتایاکہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم تشکیل دی گئی تھی،تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی ہے کہ مقتول کی لڑکے کی بیوی اور اس کے بھائی نے مل کر خاتون کا قتل کیا تھا ،ایس ایس پی نے بتایاکہ خاتون کو بینک سے رقم نکالنے کے بہانے بلایا گیا تھا،جس کے بعد اس کا قتل کیاگیااور اس کی لاش کو بورے میں بھر کر راجواہے کے پاس پھینک دیاگیا تھا۔انہوںنے بتایاکہ گرفتار کئے گئے دو افراد نے ایک خاتون بھی شامل ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close