دیوبند

دیوبند، دون ویلی کے بچوںنے نیٹ امتحان میں حاصل کی کامیابی

دیوبند،17؍ اکتوبر(رضوان سلمانی) ریلوے روڈ پرواقع دون ویلی پبلک اسکول طالبہ انو تیاگی اور پریانشو نے نیٹ کے امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرکے اسکول اور شہر کانام روشن کیا ہے۔ اسکول کی پرنسپل سیما شرما نے بتایا کہ اس کی طالبہ انو تیاگی 99.6؍ جبکہ پریانشو نے 98.4؍ فیصد نمبرات کے ساتھ نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کرکے اپنی صلاحیتیں ظاہر کی ہیں۔ اسکول چیئرمین راجگشور گپتانے کامیاب ہونے والی طالبہ اور طالبعلم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی کامیابی کا سہرا ان کی اپنی کوششوں اور اساتذہ کی محنت کو جاتاہے۔ انہوں نے دوسرے بچوں سے بھی محنت کرنے کی اپیل کی ہے۔ دوسری جانب طالبہ اور طالبعلم کے اہل خانہ کامیابی پر خوشی کااظہار کرتے ہوئے اسے اپنے بچوں کی محنت کانتیجہ بتایا۔بچوںکو ان کے اساتذہ اور ساتھیوں سمیت عزیز و اقارب و شہر کے ذمہ داران نے مبارکباد پیش کی۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close