دیوبند

دیوبند، پرگتی شیل کے ریاستی صدر کا کیا استقبال : پرگتی شیل سماجوادی پارٹی ہر طبقہ کا احترام کرتی ہے: اشونی مدل

دیوبند،17؍ اکتوبر(رضوان سلمانی) پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے ریاست اتراکھنڈ کے ریاستی صدر اشونی مدگل نے کہاکہ پارٹی میں ہر طبقہ کی عزت محفوظ ہے ،پارٹی کی جانب سے کسان مزدور سمیت ہر طبقہ کی حفاظت کے لئے کام کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے بھارتیہ کسان یونین تومر گروپ کے ضلع جوائنٹ سکریٹری شاہد قریشی کی رہائش گاہ پر منعقد اپنے استقبالیہ پروگرام میں کیا۔ اشونی مدگل نے کہاکہ پرگتی شیل سماجوادی پارٹی کے گراف میں روز بروزاضافہ ہورہاہے،آنے والے وقت میں پارٹی دیگر سیاسی جماعتوں کے لئے ایک چنوتی ہوگی۔ انہوں نے انہیں اترکھنڈ کا ریاستی صدر بنائے جانے پر پارٹی کے قومی صدر شیوپال یادو کا شکریہ ادا کیا۔ اس دوران بھارتیہ کسان یونین تومر گروپ کے ضلع جوائنٹ سکریٹری شاہد قریشی نے کہاکہ اشونی مدگل ایک فعال اور متحرک لیڈر ہیںاور وہ تمام طبقات کے مسائل حل کرنے اور ان کی مدد کرنے کے لئے پیش پیش رہتے ہیں۔ اس موقع پر اشونی مدگل کی گلپوشی کرکے ان کا استقبال کیاگیا۔اس دوران شہاب نبی صدیقی،رضوان انصاری،ادریس چودھری،موسیٰ چودھری، سلیم قریشی، جنیدصدیقی وغیرہ موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close