دیوبند

دیوبند، خواتین کی حفاظت اور بیداری کے لئے نکالی گئی ریلی

دیوبند،17؍ اکتوبر(رضوان سلمانی) حکومت کی جانب سے پہلے نوراتر سے خواتین اور لڑکیوں کی حفاظت کے لئے ریاست بھر میں چلائی جارہے مشن ’خواتین شکتی ابھیمان‘ کا آغاز آج علاقائی رکن اسمبلی کنوربرجیش سنگھ نے ہری جھنڈی دکھاکر کیا ،اس دوران پولیس کی جانب سے شہر میں بیداری ریلی نکالی گئی۔ تفصیل کے مطابق آج دیوبند کوتوالی احاطہ میں منعقدہ پروگرام میں بی جے پی کے دیوبند اسمبلی حلقہ رکن کنور برجیش سنگھ نے کہاکہ خواتین کی حفاظت کے تئیں اور انہیں بیدار کرنے کے ساتھ ساتھ قانون و نظم و نسق کی معلومات دینے کا ہدف متعین کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ نے یہ پروگرام شروع کیاہے۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کو حکومت کی جانب سے بنائے گئے قانون اور ان کی حفاظت کی مکمل معلومات دیناہے۔سی او رجنیش اپادھیائے اور تھانہ انچارج اشوک کمار سولنکی نے کہاکہ حکومت کی جانب سے خواتین کے لئے شروع کی گئی یہ مہم قابل تعریف ہے ،اسے پولیس انتظامیہ پوری مستعدی کے ساتھ انجام دے رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ خواتین کو خود مختار اور تحفظ دینا پولیس انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔ خواتین کو کسی قسم کے خوف میں نہیں رہنا چاہئے ،ان کی حفاظت کے لئے ہم لوگ ہمہ وقت دستیاب ہیں۔ خواتین تھانہ انچارج کرونا چودھری نے خواتین کی حفاظت اور قانون کی معلومات دیتے ہوئے کہاکہ خواتین کاحفاظت کرنا ان کی اولین ذمہ داری ہے، اگر کہیں خواتین کو کوئی پریشانی آتی ہے تو انہیں بے خوف ہوکر اس کامقابلہ کرنا چاہئے اور اس کی اطلاع فوراً پولیس کو دی جائے تاکہ وقت رہتے ہوئے ان کی حفاظت کی جاسکے۔مہم کے تحت آج پولیس انتظامیہ کی جانب سے شہر بھر میں ریلی نکالی اور لوگوں کو خواتین کی حفاظت اور ان کی طاقت کے تئیں بیدار کیا۔ اس موقع پر بی جے پی کے شہر صدر وپن گرگ،راہل والمیکی،پرمود شاہی،اجے گرگ، انکت رانا،رام موہن سینی،لکھی ورما،ابھیشیک تیاگی سمیت پولیس اسٹاف و دیگر ذمہ داران موجودرہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close