دیوبند

اپیشک ڈائمنڈ سیمنٹ کی جانب سے میٹنگ کاانعقاد

دیوبند، 15؍ جنوری (رضوان سلمانی) اپیشک ڈائمنڈ سیمنٹ کی جانب سے ایک میٹنگ کاانعقاد گزشتہ روز یہاںایان سیمنٹ اسٹور متصل دارالعلوم وقف دیوبند پر کیا گیا، جس میں شامل ٹھیکیداروں اور مستریوں کو سیمنٹ استعمال کرنے اور عمارت کو مضبوط بنانے کے طریقہ کار سمجھائے گئے۔اس موقع پر کمپنی کے ایریا منیجر منوج پاٹل نے کہاکہ ہمیں بہتر تعمیر کے لئے اچھے اور میعاری مٹیریل کا استعمال کرناچاہئے تاکہ عمارت کو مضبوط اور ٹکاؤ بنایاجاسکے۔ انہوںنے ڈائمنڈ سیمنٹ کی خوبیاں بیان کی اور مکان کو تعمیر کرنے کے طریقہ بتائے۔ منوج پاٹل نے کہاکہ ہمیں سب سے پہلے تعمیری کاموں کے اصولوں اور بنیادی طریقوںکو سیکھنا چاہئے کیونکہ عمارتیں بار بار نہیں بنائی جاتی ہیں، ایسے مٹیریل کا استعمال کرنا چاہئے جو مکان کی تعمیر کو مضبوط بناسکے۔ اس دوران انہوں نے ڈائمنڈ سیمنٹ کے بارے میں بتاتے ہوئے کہاکہ اس سیمنٹ کے استعمال سے مکان مضبوط بنتا ہے اور مستری و مزدوروں کو ہاتھوں کو کسی قسم کا نقصان بھی نہیں پہنچتاہے۔اس موقع پر بڑی تعداد میں موجود ٹھیکیداروں،مستریوں اور مزدوروں کو نئے سال کے موقع پر گفٹ دیئے گئے ۔ میٹنگ کے دوران ایان سیمنٹ اسٹور کے مالک چودھری ارشد جنگ نے بھی ٹھیکیداروںکو معیاری میٹریل کے استعمال کرنے پر زور دیا۔ میٹنگ کے دوران ہریش انجینئر،وکیل ٹھیکیدار،محمد حارث ،افضال ٹھیکیدار،شمیم مستری،پرویز مستری،منور مستری،سلیم،محمد سلو،ڈاکٹر اعظم،دیپک،سونو،مونو وغیرہ موجودرہے۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close