دیوبند

الہند ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفئر سوسائٹی کی جانب سے غرباء اور مستحقین کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے

دیوبند، 15؍ جنوری (رضوان سلمانی) الہند ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفئر سوسائٹی کی جانب نوازگرلز پبلک اسکول دیوبند میں منعقدہ ایک پروگرام میں شدید سردی کے مدنظر غرباء اور مستحقین کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔ پروگرام کاا فتتاح دیوبند کوتوالی انچارج یگیہ دت شرما نے کیا ۔ پروگرام کے دوران تقریباً 100؍ مستحقین کے درمیان کمبل تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر پروگرام میں موجود کوتوالی انچارج یگیہ دت شرما نے کہاکہ اس قدر شدید ٹھنڈ اور کپکپا دینے والے موسم میں غریب لوگوں کو بہت پریشانی کا سامنا کرناپڑتاہے، سرد موسم میں بغیر گرم کپڑوں کے رات گزارنا بہت مشکل اور تکلیف دہ ہے،ایسے وقت میں بے سہارااور مستحقین کی خیال رکھنا ہمارے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے الہند ایجوکیشنل اینڈ سوشل ویلفئر سوساٹی کے کاموں کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ غریبوں کی مدد کرنا بڑے ثواب کا کام ہے۔ نواز گرلز اسکول کے بانی و معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہاکہ سماج کے پریشان حال اور بے سہارا لوگوںکی مدد کرکے روحانی سکون میسر ہوتاہے ۔انہوں نے کہاکہ اگر سماج کے ذمہ دارلوگ غریب اور نادار لوگوں کی مدد کئے لئے آگے آئیں تو معاشی طورپر ان کے مسائل حل ہوسکتے ہیں،اس طرح کے امور اور جذبہ معاشرتی ترقی کاپیش خیمہ بھی بن سکتاہے دیوبند کے مشہور معروف معالج ڈاکٹر ڈی کے جین نے کہاکہ غریب اور مستحق لوگوں کی کی ضرورتوں کا خیال رکھنا تمام لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ اس موقع پر ادارہ کی پرنسپل فوزیہ نواز اور عبداللہ نواز کے علاوہ کے اسکول کاجملہ اسٹاف موجودرہا۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close