دیوبند

کانگریس لیڈر منی شنکر ایّر کے بیان پر بی جے پی کے سابق شہر صدر نے کیا ناراضگی کا اظہار

دیوبند، 15؍ جنوری (رضوان سلمانی) متنازعہ بیانات کے لئے مشہور بی جے پی کے سابق شہر صدر نے کانگریس لیڈر اور سابق مرکزی وزیر منی شنکر ایّر کے بیان پر نازیبا بیان بازی کرکے سیاسی معیار کو ختم کردیا ہے۔ رانا نے انہیں ناجائز اولاد بتاتے ہوئے کہا کہ ببر شیر کو دیکھ کر اکثر جانور بھونکتے رہتے ہیں۔ سی اے اے اور این آرسی کو لے کر شاہین باغ میں واقع احتجاجیوں کے درمیان پہنچے منی شنکر ایّر نے پی ایم مودی کا نام لئے بغیر گجرات فساد کا ذمہ دار انہیں بتایا تھا ۔ ان کے اس بیان کو لے کر بی جے پی کے سابق شہر صدر گجراج رانا نے منی شنکر ایر پر نازیبا بیان بازی کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے بھی وزیر اعظم نریندر مودی کے سلسلے میں الٹ سیدھی بیان بازی کرچکے ہیں جس سے بی جے پی کارکنان اب برداشت نہیں کریں گے ۔ انہو ںنے کہا کہ اگر ایّر ملک کے وزیر اعظم کی بے عزتی کریں گے تو ان کو انہیں کی زبان میں جواب دیا جائے گا ۔ رانا نے شاہین باغ میں بغیرنام لئے وزیر اعظم نریندر مودی پر منی شنکر ایّر کی جانب سے نازیبا بیان بازی کرنے پر ان جیسے لوگ ناجائز والدین کی اولاد ہوتے ہیں اور وہ ایسے جانور ہیں جو ببر شیر کو دیکھ کر بھونکتے ہیں۔ حالانکہ گجراج رانا کے اس بیان پر بی جے پی کے بڑے لیڈران نے کہا کہ پارٹی نے سبھی کو صحیح زبان کے استعمال کرنے کے احکامات دیئے ہوئے ہیں۔ انہو ںنے کہا کہ وہ ان کی اپنی ذاتی رائے ہوسکتی ہے ، پارٹی کی نہیں۔

مزید پڑھیں

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیجئے

Back to top button
Close
Close