دیوبند

دیوبند ، انکور گرگ کو چیپٹر دیوبند کا چیئر مین منتخب کیا گیا

دیوبند ،7اکتوبر (رضوان سلمانی) انڈین انڈسٹریز ایسو سیشن کے ہیڈ آفس لکھنؤ کی جانب سے ایک مرتبہ پھر دیوبند چیپٹر کے چیئرمین انکور گرگ کو چیپٹر دیوبند کا چیئر مین منتخب کیا گیا ہے ۔چیئر مین منتخب ہونے پر انکور گرگ نے ہیڈ آفس لکھنؤ اور ریاستی صدر پنکج کمار کا شکریہ اد اکیا ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ادارہ ہمیشہ تاجروں اور صنعت کاروں کے مسائل کو حل کرنے میں بھر پور تعاون کرتا ہے ۔موجودہ سال میں بھی مضبوطی کے سا تھ صنعت کاروں اور تاجروں کی لڑائی کے لئے ان کے مسائل کو حل کرانے کے لئے ہر ممکنہ کوشش کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہیڈ آفس کی جانب سے انہیں جو ذمہ داری سونپی گئی ہے ،اسے وہ محنت کے ساتھ ادا کریں گے ،اور صنعت کاروں اور تاجروں کے مسائل کو حل کرنے میں اپنا بھر پور تعاون دیں گے ۔اس دوران زرار بیگ ،پنکج گپتا،دیپک راج سنگھل ،رگھو راج گپتا ،برجیش کنسل ،وجے گردھر ،آدیش چودھری ،راجیو بھاٹیہ ،انوج کمار گپتا،انیت کنسل وغیرہ نے انکور گر کے چیئر مین منتخب ہونے پر سہارنپور چیپٹر ہیڈ آفس لکھنؤ اور ریاستی صدر پنکج کمار کا شکریہ ادا کیا ۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close