دیوبند

دیوبند ، سماج وادی پارٹی کی میٹنگ میں سماج وادی پسماندہ سیل کی ضلع کمیٹی کا انتخاب

دیوبند ،6؍اکتوبر (رضوان سلمانی )دیوبند میں سینی سماج کی جانب سے ایک میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس میٹنگ میں موجودہ حالات کا تجزیہ کرنے کے دوران وکاس سینی کو سماج وادی پارٹی پسماندہ سیل کا ضلع سکریٹری اور ڈاکٹر سندیپ سینی کو دیوبند اسمبلی حلقہ کا صدر بنائے جانے پر خوشی کااظہارکرتے ہوئے دونوں نومنتخب عہدیداران کی گل پوشی کرکے زبردست استقبال کیاگیا۔ تفصیل کے مطابق منگل کے روز دیوبند کے محلہ سینی سرائے میں ایک میٹنگ اور استقبالیہ پروگرام کا انعقاد کیاگیا۔ پروگرام کے دوران سینی کلیان سمیتی کے بانی مانگا رام سینی نے میٹنگ میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی نے ہمیشہ پسماندہ طبقات کی عزت افزائی کرنے کا کام کیاہے۔ یہی وجہ ہے کہ پارٹی نے اپنی قدیم روایات کو برقرار رکھتے ہوئے وکاس سینی اور ڈاکٹر سندیپ سینی کو پارٹی کی ذمہ داریاں سپرد کی ہیں۔ صوبائی صدر رام کشن سینی اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اب پورے اترپردیش میں سینی، کشواہا اور موریا سماج سیاست کے تئیں بیدار ہورہاہے۔ انھوں نے کہا کہ ان دو نئی تقرریوں سے نوجوانوں میں سیاست کے تئیں اور زیادہ بیداری پیداہوگی۔ ا س موقع پر آل انڈیا سینی سبھا، سینی کلیان سمیتی، پرگتی شیل سینی سبھا اورسینی ویلفیئر ایسو سی ایشن کے عہدیداران نے نومنتخب عہدیداران کی پرجوش انداز میں گل پوشی کی اور سماج وادی پارٹی کی قیادت کا شکریہ اداکیا۔ اس استقبالیہ پروگرام میں ڈاکٹر چندرپال سینی، انل سینی، ارون سینی، سنجے سینی، گھن شیام سینی اور منٹو سینی بطورخاص موجودرہے۔دوسری جانب سماج وادی پارٹی کے ضلع صدر چودھری رودر سین رام کشن سینی ضلع صدر سماج وادی پسماندہ سیل نے ضلع کمیٹی کا اعلان کیا ۔ جس میں سماج وادی پسماندہ سیل نے ضلع نائب صدر کے لئے نوشاد علی ، دیپک یادو کو منتخب کیا گیا ، جب کہ ضلع سکریٹری کے لئے سچن سینی، وکا س سینی، اروند یادو، امت گوجر، سورن، وشوپال، وشو کرما ، سونو سینی کو منتخب کیا گیا ہے۔ جب کہ منٹو سینی کو ضلع سکریٹری اور میڈیا ترجمان منتخب کیا گیا ہے، ڈاکٹر سندیپ سینی کو دیوبند اسمبلی حلقہ کا صدر، دیپک سینی کو سڈھولی قدیم کا بلاک صدر ، راجیش کیشپ کو سرساوہ کا بلاک صدر ، ارون وشوکرما کو نکوڑ اسمبلی حلقہ کا صدر ، جتیندر پرجا پتی کو نکوڑ بلاک صدر بنایا گیا ہے ۔ شہر کمیٹی میں جنرل سکریٹری، جمیل انصاری، سکریٹری شاہنواز قریشی، ارجن کیشپ، سچن دھیمان، شیوا راج پوت ، سلمان انصاری کو منتخب کیا گیا۔ شہر نائب صدر کے لئے نسیم ملک کومنتخب کیا گیا ، ضلع کمیٹی میںسمیر ، ممتاز، جاوید، آصف، دیپک یادو کو ممبر بنایا گیا ہے۔ اس دوران ضلع صدر چودھری رو در سین نے کہا کہ جن جن افراد کو ذمہ داری دی گئی ہے وہ پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کام کریں اور پارٹی کی پالیسیوں کو عوام تک پہنچائیں ، آنے والا وقت سماج وادی پارٹی کا ہے ۔ 2022میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے ابھی سے تیاری کرنی ہوگی ۔ پسماندہ سیل کے ضلع صدر رام کشن سینی نے کہا کہ جن افراد کو عہدہ دیئے گئے ہیں وہ ایمانداری کے ساتھ پارٹی کے لئے کام کریں اور پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے اہم کردار ادا کریں ۔ انہیں امید ہے کہ ضلع کمیٹی اپنی محنت سے لوگوںکو پارٹی میں شامل کریں گی۔ اس موقع پر چودھری پروین ، وید پال، انل سینی، گھنشیام سینی، دھرم پال سینی، منٹو سینی وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close