دیوبند

دیوبند ، اشوک وہار کالونی میں آشوک وہار سائٹی کی جانب سے کورونا جانچ کے لئے مفت کیمپ کا انعقاد

دیوبند ،4؍اکتوبر (رضوان سلمانی ) اشوک وہار کالونی میں آشوک وہار سائٹی کی جانب سے کورونا جانچ کے لئے مفت کیمپ کا انعقاد کیاگیا،اس میں سرکاری ہسپتال سے آئی ٹیم نے لوگوں کی جانچ کی۔ کیمپ میں 50؍ افراد کی کٹ کے ذریعہ جانچ کی گئی،جس میں سبھی کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے، نیز آر ٹی پی سی کے نمونے بھی تفتیش کے لئے بھیجے گئے۔ اس دوران تنظیم کی جانب سے سینیٹائزر ، ہینڈ واش ، ماسک اور بلیچنگ پاؤڈر بھی تقسیم کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹروں نے لوگوں کو کورونا سے بچاؤ کے بارے میں آگاہ کیا اور محکمہ صحت کی ہدایات پر عمل کی کرنے کی اپیل کی۔ اس موقع کی صدارت کرتے ہوئے راجیش سنگھل نے کہا کہ اشوک وہار سوسائٹی مستقبل میں بھی اس طرح کی کوششیں جاری رکھے گی۔ اشونی سنگھل اور سوربھ سنگھل نے کہا کہ احتیاط ہی کورونا کا بچاؤ ہے،لہٰذا ہمیں اس سے بچنے کے لئے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔اس دوران آشیش سکسینا ، سچن ارون ، وپل منگل ، سکھویندر ، وکاس گرگ ، پنکج گرگ ، سندیپ ورما ، ہرشت اگروال ، سوشیل چھابڑا ، راجیو مونگا ، وشال چھابڑا وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close