دیوبند

دیوبند : سڑک حادثہ میں ایک نوجوان کی موت ، جب کہ پانچ افراد زخمی

دیوبند، 7؍ ستمبر (رضوان سلمانی) اسٹیٹ ہائی وے 59پر تیزرفتار سے چلنے والی گاڑی کے سبب بڑاحادثہ رونماہوگیا۔ پیرکے روز دیوبند میں ہائی وے کے کنارے کھڑے ٹرک سے ایک تیز رفتار گاڑی ٹکراگئی، یہ ٹکر اتنی شدید تھی کہ گاڑی چلانے والے ڈرائیور کی موقع پر ہی درد ناک موت ہوگئی۔ جبکہ اس کے والد اور زوجہ سمیت پانچ افراد شدید طورپر زخمی ہوگئے۔ تفصیل کے مطابق اتراکھنڈ کے تھانہ بدھاوالا کے گائوں ڈانڈا تیل پورا کا باشندہ پروین کمار اپنی بیماراہلیہ نیتی کو دوادلوانے کی غرض سے غازی آباد جارہاتھا ، اس گاڑی میں اس کے والدین سمیت پانچ افراد سوار تھے۔ صبح سویرا 5؍بجے جیسے ہی دیوبند سب جیل کے قریب فلائی اوور سے نیچے آئی تو اچانک بے قابو ہوکر ہائی وے کنارے کھڑے ہوئے ایک 16؍ٹائر ٹرک کے پچھلے حصہ میں جاگھسی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار کے پرخچے اُڑ گئے اورکارچلانے والے پروین کی موقع پر ہی درد ناک موت ہوگئی، جبکہ اس کی اہلیہ نیتی ، والد رہتو لال سمیت کار میں سوار جے کمار ولد کاشی رام، سنجے سینی والد سریندر سینی اورسمن اہلیہ راج کمار، شدید طور سے زخمی ہوگئے۔ اس حادثہ کی اطلاع راہگیروں نے پولیس کو دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور اس نے پروین کمار کی لاش کو قبضہ میں لے کر باقی تمام زخمیوں کو علاج کے لئے دیوبند کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا، لیکن ان کی تشویش ناک حالت کو دیکھتے ہوئے ابتدائی میڈیکل ایڈ دینے کے بعد ڈاکٹروں نے ضلع اسپتال کے لئے ریفر کردیا۔ اس اچانک حادثہ میں ہونے والی پروین کی موت پر اہل خانہ میں کہرام مچا ہوا ہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close