دیوبند

دیوبند : جی ایس ٹی ریٹرن دیر سے جمع کرنے والوں پر نہ ہو جرمانہ کی کارروائی : اگروال

دیوبند، 3؍ ستمبر (رضوان سلمانی) اترپردیش ادھیوگ ویاپار پرتی ندھی منڈل کی میٹنگ میں کرونا وائرس کے دوران جی ایس ٹی ریٹرن دیر سے جمع کرنے والے تاجران کے اوپر جرمانہ نہ لگائے جانے سمیت تاجران کے مختلف مسائل کا سنجیدگی کے ساتھ حل کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ آج وید وہار کالونی میں منعقدہ تاجران کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ریاستی جنرل سکریٹری لوکیش اگروال نے کہا کہ لاک ڈائون کے دوران تاجران کو زبردست نقصان ہوا ہے ، ایسے میں حکومت کو جی ایس ٹی ریٹرن دیر سے جمع کرنے والے تاجران پر جرمانہ نہیں لگانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ لاک ڈائون کے وقت بجلی کے بل بھی معاف ہونے چاہئیں۔ ریاستی نائب صدر جسونت بترا نے کہا کہ تاجران کے ذریعہ لی گئی سی سی لمٹ اور بینکوں کے قرضوں کا تین مہینے کا سود معاف کیاجانا چاہئے۔ میٹنگ میں جی ایس ٹی اور انکم ٹیکس دینے والے تاجران کو 65سال کے بعد 30سے 50ہزار تنخواہ ،تاجران کو حادثہ بیمہ، صحت بیمہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس دوران راکیش سنگھل کو ریاستی سکریٹری اور سندیپ شرما ایڈوکیٹ ، اشوک رانا، فرقان انصاری، شیو راج سنگھ روڈ ، سدھیر گرگ کو کمیٹی کا سرپرست منتخب کیا گیا ۔ ساتھ ہی شہر صدر دیپک گرگ کے ذریعہ شہر کمیٹی کی تشکیل کرکے نئے عہدیداران کا استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر بی جے پی شہر صدر وپن گرگ، ہری اوم سنگھل، وشال گرگ، رام موہن سینی، سابق نگر پالیکارکن ، حاجی مصطفی سلمانی، منوج گویل، منیش گرگ، لکھی گویل، سندیپ، امت کمار وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close