دیوبند

دیوبند: دیوی کنڈ احاطے اور تالاب میں اسمبلی رکن نے گندگی دیکھ کر کیا ناراضگی کا اظہار

دیوبند، 11؍ جنوری (رضوان سلمانی) دیوی کنڈ احاطے اور تالاب میں گندگی کی شکایتوں کے بعد دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ دیوی کنڈ پہنچے اور تالاب ومند احاطے کا معائنہ کیا ۔ تالاب میں گندگی دیکھ کر اسمبلی رکن نے ناراضگی کا اظہار کیا اور افسران کو موقع پر بلاکر تین روز میں صفائی کرانے کی ہدایت دی۔ تفصیل کے مطابق دیوبند اسمبلی رکن کنور برجیش سنگھ نے بی جے پی کارکنان کے ساتھ ترپور ماں بالا سندری دیوی مندر احاطہ اور تالاب کا معائنہ کرنے پہنچے ، یہاں صفائی کو لے کر بے اطمینانی کا اظہار کیا۔ اسمبلی رکن نے کہا کہ ہندوئوں کے عقیدت کا مرکز ترپور ماں بالا سندری دیوی مندر میں صفائی نہ ہونا افسران کی لاپرواہی ظاہر کرتا ہے ۔ انہوں نے ایس ڈی ایم راکیش کمار اور نگر پالیکا ای او ونود کمار موقع پر بلاکر مندر احاطے میں پھیلی گندگی کو دکھایا اور ساتھ ہی تلخ لہجے میں جلد سے جلد صفائی کے کام کو پورا کرنے کو کہا۔ ایس ڈی ایم بی جے پی کارکنان کو تین روز کے اندر مندر احاطے اور تالاب کے صفائی کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے نگر پالیکا افسران کو بھی ہدایت دی۔ اس موقع پر صفائی انسپکٹر پوپن کمار ، بی جے پی شہر وپن گرگ، پنکج تیاگی، انل تیاگی، سمت ، انکت رانا، ڈاکٹر اوپیندر چودھری وغیرہ موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close