دیوبند

دیوبند: عصری ادارہ میپلس اکیڈمی میں سالانہ نمائشی کیمپ کاانعقاد

دیوبند، 11؍ جنوری (رضوان سلمانی) عصری ادارہ میپلس اکیڈمی میں سالانہ نمائشی کیمپ کاانعقاد کیاگیا، جس میں طلبہ و طالبات نے ’صاف بھارت مہم‘ اور آدرش شہر سمیت مختلف موضوعات پر بنائے گئے خوبصورت ماڈل پیش کئے ،جن کی مہمانوں نے خوب ستائش کرتے ہوئے بچوںکی حوصلہ افزائی کی۔مظفرنگر روڈ پرواقع میپلس اکیڈمی میں آج لگائے گئے نمائشی کیمپ کا افتتاح معروف شاعر ڈاکٹر نواز دیوبندی اور پرنسپل ڈاکٹر چترا جوشی نے کیا۔ اس دوران ڈاکٹر نواز دیوبندی نے طلبہ وطالبات کے کوششوںکی ستائش کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں روشن مستقبل کی دعائیں دی۔ نواز دیوبندی نے کہاکہ بچوں کو تعلیم کو اپنی زندگی کامشن بنانا چاہئے ،اس کے ساتھ ساتھ دیگر امور میں بھی حصہ داری کرنی چاہئے، انہوں نے کہاکہ مقابلوں سے آگے بڑھنے کاحوصلہ پیدا ہوتا ہے اسلئے بچوں کو اسکول کے مقابلہ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیناچاہئے۔ پرنسپل ڈاکٹر چترا جوشی نے کہاکہ بچوں کے پروجیکٹ سے ان کی صلاحیتوں کا جوہر نظر آتاہے ،انہوں نے کہاکہ ادارہ میں اس قسم کے مقابلوں کا انعقاد وقتاًفوقتاً کیا جاتاہے تاکہ بچوں میں ذہنی اور جسمانی نشو نمائی بہتر طورپر ہوسکے۔ماڈل مقابلہ میں بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے سوچھ بھارت مشن،آدرش شہر،زمین،بارش کا پانی سمیت مختلف چیزوں پر خوبصورت ماڈل پیش کئے ،جن کی مہمانوںنے خوب ستائش کرتے ہوئے بچوی کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران اسکول کاجملہ اسٹاف موجودرہا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

Leave a Reply

Back to top button
Close
Close