دیوبند

سماج وادی پارٹی کی جانب سے بدعنوانی کے خلاف بھائیلہ گائوں میں مہا پنچایت کا انعقاد

بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر سازش کے تحت مقدمے درج کئے جارہے ہیں: کارتکیہ رانا

دیوبند، 7؍ دسمبر (رضوان سلمانی) رامپور منیہاران تحصیلدار پر بدعنوانی کے الزامات لگاکر سرخیوں میں آئے سابق ریاستی وزیر آنجہانی راجندر سنگھ رانا کے بیٹے کارتکیہ رانا نے آج گاؤں بھائیلہ میں مہاپنچایت کرکے ایس ڈی ایم دیوبند کو میمورنڈم دیا۔ میمورنڈم میں ایس سی ایس سی ایکٹ اور سرکاری کاموں میں رخنہ ڈالنے کے الزام میں درج کیا گیامقدمہ واپس لینے اور بدعنوانی میں شامل تحصیلدار کے خلاف فوراً سخت سے سخت کارروائی کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ رامپور منیہاران کے اس وقت کے تحصیلدار کے خلاف تھانہ بڑگاؤں کے سامنے بلائی گئی پنچایت کی اجازت نہ ملنے پر آج کارتکیہ رانانے بھائیلہ گاؤں میں راجندر سنگھ رانا پارک میں پنچایت کا انعقاد کیا،اس دوران انہوںنے رامپور منہیاران کے تحصیلدارپر بدعنوانی کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے اپنے اوپر درج کئے گئے مقدموںکو واپس لینے کی مانگ کی۔انہوںنے بی جے پی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے بدعنوانی کے خلاف بولنے والوں پر یوپی حکومت مقدمہ درج کرکے انہیںجیل بھیج رہی ہے، انہوںنے بی جے پی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ بی جے پی کی بدعنوانی میں ڈوبی ہوئی ہے، بدعنوانی کے خلاف آواز اٹھانے والوں پر سازش کے تحت مقدمے درج کئے جارہے ہیں،اگر انہوں نے کسان کے حق میں آواز اٹھائی اور بدعنوانی کا عام کیا تو ان کے ہی خلاف مقدمہ درج کرادیاگیا،اس دوران مقررین نے کاکہ اگر کارتکیہ رانا کو گرفتار کیاگیا تو پورے علاقہ کے کسان گرفتاری دینگے۔ کارتکیہ رانا نے ایس ڈی ایم دیوبند کو دیئے گئے میمورنڈم میں بتایاکہ تحصیلدار رامپورکے پاس وہ کسانوں کے مسائل لیکر گئے تھے اور اس دوران انہوں نے صرف تحصیل کے اندر پھیلی بدعنوانی کے متعلق بات کی تھی، ان کے مطابق اس سلسلہ میں انہوںنے ڈی ایم کو بھی اطلاع دی اور بدعنوانی کے متعلق ایک ویڈیو کلپنگ بھی وائرل کی تھی، جس پر ڈی ایم نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیلدار کو ہٹا دیاتھا، لیکن کسی دباؤ کے سبب اپنا گناہ چھپانے کے لئے الٹے ان کے ہی خلاف ہی فرضی مقدمہ درج کرا دیا۔ انہوںنے انتباہ دیتے ہوئے کہاکہ اگر ان کے تمام ساتھیوں کے خلاف درج کئے گئے مقدمہ کو واپس نہ لیا گیا تو مجبوراً پورے ضلع کے کسانوںکی مہاپنچایت کاانعقاد کرکے آر پار کی لڑائی لڑی جائیگی۔ اس دوران روپ سنگھ پردھان،ضلع کورآپریٹیو بینک کے چیئرمین ارون رانا،نانوتہ چیئرمین افضال خان،امریش، بنی، روبن ٹھکرال اور کی پی سنگھ سمیت بڑی تعداد میں کارکنان اور کسان موجود رہے۔ گاؤں بھائیلہ میں منعقد مہاپنچایت کے دوران پولیس اور خفیہ محکمہ کافی مستعد رہا، گاؤں میں بڑی تعداد میں اعلیٰ افسران اور پولیس اہلکار تعینات رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close