دیوبند

دیوبند میونسپل بورڈ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد: میٹنگ کے دوران آمدوخرچ کے علاوہ تمام تجاویز اتفاق رائے سے منظور

دیوبند،14؍ اگست(رضوان سلمانی) دیوبند میونسپل بورڈ کی ماہانہ میٹنگ کا انعقاد صبح 11؍بجے میٹنگ ہال میں ہوا۔ میٹنگ کی صدارت چیئرمین ضیاء الدین انصاری نے، اس موقع پر 26ممبران موجودرہے۔ میٹنگ کے دوران آمدوخرچ کے علاوہ تمام تجاویز اتفاق رائے سے منظورکرلی گئیں۔ واضح ہو کہ دیوبند کے تمام وارڈ ممبران سے اپنے اپنے وارڈمیں کرائے جانے والے امور کی تفصیل طلب کی گئیں۔ جاری پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ میٹنگ کے دوران شہر میں ہونے والے ترقیاتی امور اورتعمیراتی کاموں کو اتفاق رائے سے منظورکیاگیا۔ اس دوران ممبران نے شہر میں گوشت مارکیٹ تعمیر کرائے جانے کی تجویز کو بھی پاس کردیا۔ ممبران نے چیئرمین کو یہ ذمہ داری سپرد کی ہے کہ وہ لائسنس یافتہ گوشت تاجروں سے اس سلسلہ میں بات کرکے ایک مشترکہ لائحہ عمل طے کرلیں۔ پریس کو نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ایک و ارڈ میں گلیوں کی تعمیر، پلیا کی تعمیر، نالیوں کی مرمت، سڑکوں کے گڈھے درست کرانا اور بوسیدہ چیز تبدیل کرانے کی تجاویز مانگی گئی تھیں۔ میٹنگ کے دوران تمام تجاویز کو پاس کردیاگیا۔ میٹنگ کے اختتام پر ضیاء الدین انصاری نے بتایا کہ محلہ کولہ بستی کے نالے کاڈی پی آر تیارکرایاجارہاہے تاکہ اُس علاقہ میں پانی کی نکاسی کا مسئلہ حل ہوسکے اس کے علاوہ محلہ نیچل گڑھ کے نالے کو انڈرگرائونڈ تعمیر کرائے جانے کی تجویز کو مفاد عامہ کے مدنظر پاس کیاگیاہے۔ وہیں دوسری جانب میلہ گیٹ کے تعمیر ی کام میں مزید اضافہ ہوجانے کی وجہ سے دوبارہ تعمیری تخمینہ تیار کرنے کو بھی منظوری دی گئی ہے۔ میٹنگ میں اترپردیش حکومت کے احکامات پر عمل آوری ہیں مین پاور کے لئے حکومت ہند کی جانب سے وضع کردہ گورنمنٹ ای مارکیٹ پلیس، جیم نظام نافذ کرنے کے لئے بھی ممبران سے صلح مشورہ کیاگیا۔ میٹنگ میں شرافت ملک، منوج سنگھل ، حاجی مستقیم، ونے کمارکاکا، ڈاکٹر محمد واجد، وپن گرگ، ڈاکٹر محمد اسلم، شاہد حسن، گجراج رانا، شاہ فیصل، محمد عارف، محمد سمیر، محمد آصف، وپن بھارتیہ، وریسا، شبانہ مہتاب، رخسانہ، روماسید، رابعہ، شبانہ، سدھاگاندھی، دیپک تیاگی اور منوج کشیپ سمیت 26؍ممبران موجود رہے۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close