دیوبند

تہواروں کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ نے اکتوبر ماہ تک دفعہ 144 کے نفاذ کی ہدایت جاری کی

دیوبند، 11؍ اگست (رضوان سلمانی) ضلع سہارنپور میں تہواروں کے دوران اور کورونا کے انفکشن میں تیزی سے ہورہے اضافہ کو دیکھتے ہوئے چار اکتوبر تک دفعہ 144؍ نافذ کردی گئی ہے، ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے ضلع میں اکتوبر تک دفعہ 144؍ کے نفاذ کی ہدایت جاری کی ہے ۔

انہوں نے بتایا کہ جنم ماشٹمی،یوم آزادی، میلہ گگھال،محرم،مہاتما گاندھی جینتی سمیت مختلف تہواروں کے موقع پر اور ضلع میں تیز سے بڑھ رہے کورونا انفکشن اور وقت وقت پر ہورہی امتحانات اور تعلیمی مراکز کے داخلہ و امتحانات وغیرہ کو دیکھتے ہوئے آئندہ4؍ اکتوبر تک ضلع میں دفعہ 144ء نافذ کردی گی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس دوران کہیں چا رلوگوں سے زیادہ جمع نہیں ہونگے، معاشرتی دوری کا خیال رکھا جائے گا اور کوئی بھی طبقہ کسی خاص طبقہ کے شخص ،طبقہ اور شہر گاؤں و محلہ و دیگر مقامات پر جاکر ایساکام نہیں کریگا جس سے پریشانی کے حالات پیدا ہوں، ضلع میں کسی بھی گاؤں یا شہر میں ایسے شرپسندوںکا داخلہ ممنوع ہوگا جو سماج میں نفرت پھیلاکر پریشانی کے حالات پیدا کرتے ہوئے ہوں۔

انہوں نے کہاکہ حساس و انتہائی حساس علاقوں میں خصوصی نظر رکھی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ امتحان مراکز پر 200؍ گز کے دائرہ میں کوئی نہیں جائے گا اور کسی بھی مقام چار لوگوں سے زیادہ جمع نہیں ہونگے،قانون کے خلاف وزری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔

Urdutimes@123

ہندوستان اردو ٹائمز پر آپ سب کا خیر مقدم کرتے ہیں

Leave a Reply

متعلقہ خبریں

Back to top button
Close
Close